تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی سارے جہان کا پیدا کرنا اور ایک آدمی کا پیدا کرنا خدا تعالیٰ کے لئے دونوں برابر ہیں۔ نہ اس میں کچھ وقت نہ اس میں کچھ تعب۔ ایک "کُنْ" سے جو چاہے کر ڈالے اور لفظ "کُنْ" کہنے پر بھی موقوف نہیں۔ یہ ہم کو سمجھانے کا یک عنوان ہے بس ادھر ارادہ ہوا ادھر وہ چیز موجود۔ یعنی جس طرح ایک آواز کا سننا اور بیک وقت تمام جہان کی آوازوں کو سننا، یا ایک چیز کا دیکھنا اور بیک وقت تمام جہان کی چیزوں کا دیکھنا، اس کے لئے برابر ہے،…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں