مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ لقمان، آیت 34

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان الله عنده علم الساعة وينزل الغيث ويعلم ما في الارحام وما تدري نفس ماذا تكسب غدا وما تدري نفس باي ارض تموت ان الله عليم خبير

خدا ہی کو قیامت کا علم ہے اور وہی مینھہ برساتا ہے۔ اور وہی (حاملہ کے) پیٹ کی چیزوں کو جانتا ہے (کہ نر ہے یا مادہ) اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ وہ کل کیا کام کرے گا۔ اور کوئی متنفس نہیں جانتا کہ کس سرزمین میں اُسے موت آئے گی بیشک خدا ہی جاننے والا (اور) خبردار ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 34 میں سے آیت 34
  • پارہ 21
  • صفحہ 414

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی قیامت آ کر رہے گی۔ کب آئے گی؟ ا سکا علم خدا کے پاس ہے۔ نہ معلوم کب یہ کارخانہ توڑ پھوڑ کر برابر کر دیا جائے۔ آدمی دنیا کے باغ و بہار اور وقتی تازگی پر ریجھتا ہے، کیا نہیں جانتا کہ علاوہ فانی ہونے کے فی الحال بھی یہ چیز اور اس کے اسباب سب خدا کے قبضہ میں ہیں۔ زمین کی ساری رونق اور مادی برکت (جس پر تمہاری خوشحالی کا مدار ہے) آسمانی بارش پر موقوف ہے۔ سال دو سال مہینہ نہ برسے تو ہر طرف خاک اڑنے لگے۔ نہ سامان معیشت…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّبیشکinna
  2. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  3. عِندَهُۥاس کے پاسʿindahu
  4. عِلْمُعلم ہےʿil'mu
  5. ٱلسَّاعَةِقیامت کاl-sāʿati
  6. وَيُنَزِّلُاور وہ اتارتا ہےwayunazzilu
  7. ٱلْغَيْثَبارش کوl-ghaytha
  8. وَيَعْلَمُاور وہ جانتا ہےwayaʿlamu
  9. مَاجو کچھmā
  10. فِىمیں ہےfī
  11. ٱلْأَرْحَامِ ۖرحموںl-arḥāmi
  12. وَمَااور نہیںwamā
  13. تَدْرِىجانتاtadrī
  14. نَفْسٌۭکوئی شخصnafsun
  15. مَّاذَاکیا کچھmādhā
  16. تَكْسِبُکمائی کرے گاtaksibu
  17. غَدًۭا ۖکلghadan
  18. وَمَااور نہیںwamā
  19. تَدْرِىجانتاtadrī
  20. نَفْسٌۢکوئی شخصnafsun
  21. بِأَىِّکسbi-ayyi
  22. أَرْضٍۢزمین پرarḍin
  23. تَمُوتُ ۚوہ مرے گاtamūtu
  24. إِنَّبیشکinna
  25. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  26. عَلِيمٌعلم والا ہےʿalīmun
  27. خَبِيرٌۢباخبر ہےkhabīrun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں