مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ لقمان، آیت 33

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الناس اتقوا ربكم واخشوا يوما لا يجزي والد عن ولده ولا مولود هو جاز عن والده شيئا ان وعد الله حق فلا تغرنكم الحياة الدنيا ولا يغرنكم بالله الغرور

لوگو اپنے پروردگار سے ڈرو اور اُس دن کا خوف کرو کہ نہ تو باپ اپنے بیٹے کے کچھ کام آئے۔ اور نہ بیٹا باپ کے کچھ کام آسکے۔ بیشک خدا کا وعدہ سچا ہے پس دنیا کی زندگی تم کو دھوکے میں نہ ڈال دے۔ اور نہ فریب دینے والا (شیطان) تمہیں خدا کے بارے میں کسی طرح کا فریب دے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 34 میں سے آیت 33
  • پارہ 21
  • صفحہ 414

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

طوفان کے وقت جہاز کے مسافروں میں سخت افراتفری ہوتی ہے۔ ہر ایک اپنی جان بچانے کی فکر میں رہتا ہے تاہم ماں باپ اولاد سے اور اولاد ماں باپ سے بالکل غافل نہیں ہو جاتی۔ ایک دوسرے کے بچانے کی تدبیر کرتا ہے بلکہ بسا اوقات والدین کی شفقت چاہتی ہے کہ ہو سکے تو بچہ کی مصیبت اپنے سر لیکر اس کو بچا لیں۔ لیکن ایک ہولناک اور ہوشربا دن آنے والا ہے جب ہر طرف نفسی نفسی ہو گی۔ اولاد اور والدین میں سے کوئی ایثار کر کے دوسرے کی مصیبت…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  2. ٱلنَّاسُلوگوl-nāsu
  3. ٱتَّقُوا۟ڈروittaqū
  4. رَبَّكُمْاپنے رب سےrabbakum
  5. وَٱخْشَوْا۟اور ڈروwa-ikh'shaw
  6. يَوْمًۭااس دن سےyawman
  7. لَّانہlā
  8. يَجْزِىکام آئے گاyajzī
  9. وَالِدٌباپwālidun
  10. عَناپنےʿan
  11. وَلَدِهِۦبچے کےwaladihi
  12. وَلَااور نہwalā
  13. مَوْلُودٌمولود۔ بچہmawlūdun
  14. هُوَوہhuwa
  15. جَازٍبدلہ دینے والا ہےjāzin
  16. عَنسےʿan
  17. وَالِدِهِۦاپنے والد کی طرفwālidihi
  18. شَيْـًٔا ۚکچھ بھیshayan
  19. إِنَّیقیناinna
  20. وَعْدَوعدہwaʿda
  21. ٱللَّهِاللہ کاl-lahi
  22. حَقٌّۭ ۖسچا ہےḥaqqun
  23. فَلَاتو ہرگز نہfalā
  24. تَغُرَّنَّكُمُدھوکے میں ڈالے تجھ کوtaghurrannakumu
  25. ٱلْحَيَوٰةُزندگیl-ḥayatu
  26. ٱلدُّنْيَادنیا کیl-dun'yā
  27. وَلَااور ہرگز نہwalā
  28. يَغُرَّنَّكُمدھوکے میں ڈالے تجھ کوyaghurrannakum
  29. بِٱللَّهِاللہ کے بارے میںbil-lahi
  30. ٱلْغَرُورُدھوکے بازl-gharūru

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں