تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یہ یہود "بنی قریظہ" ہیں۔ مدینہ کے شرقی جانب ان کا مضبوط قلعہ تھا اور پہلے سے مسلمانوں کے ساتھ صلح کا معاہدہ کئے ہوئے تھے۔ جنگ احزاب کےموقع پر حُیَّی ابن اخطب کے اغواء سے تمام معاہدات بالائے طاق رکھ کر مشرکین کی مدد پر کھڑے ہو گئے ان میں سے بعض نے مسلمان عورتوں پر بزدلانہ حملہ کرنا چاہا۔ جس کا جواب حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا نے بڑی بہادری سے دیا۔ جب کفار قریش وغیرہ عاجز ہو کر چلے گئے تو "بنو قریظہ" اپنے مضبوط قلعوں میں…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں