مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ احزاب، آیت 25

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ورد الله الذين كفروا بغيظهم لم ينالوا خيرا وكفى الله المؤمنين القتال وكان الله قويا عزيزا

اور جو کافر تھے اُن کو خدا نے پھیر دیا وہ اپنے غصے میں (بھرے ہوئے تھے) کچھ بھلائی حاصل نہ کر سکے۔ اور خدا مومنوں کو لڑائی کے بارے میں کافی ہوا۔ اور خدا طاقتور (اور) زبردست ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 73 میں سے آیت 25
  • پارہ 21
  • صفحہ 421

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی کفار کا لشکر ذلت و ناکامی سے پیچ و تاب کھاتا اور غصہ سے دانت پیستا ہوا میدان چھوڑ کر واپس ہوا، نہ فتح ملی نہ کچھ سامان ہاتھ آیا۔ ہاں عمرو بن عبدود جیسا ان کا نامور سوار جسے لوگ ایک ہزار سواروں کی برابر گنتے تھے اس لڑائی میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے ہاتھ سے کھیت رہا۔ مشرکین نے درخواست کی کہ دس ہزار لے کر اس کی لاش ہمیں دیدی جائے۔ آپ نے فرمایا وہ تم لیجاؤ، ہم مُردوں کا ثمن کھانے والے نہیں۔ یعنی مسلمانوں کو عام…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَرَدَّاور پھیر دیاwaradda
  2. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  3. ٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīna
  4. كَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  5. بِغَيْظِهِمْساتھ ان کے غصے کےbighayẓihim
  6. لَمْنہیںlam
  7. يَنَالُوا۟انہوں نے پا ئیyanālū
  8. خَيْرًۭا ۚکوئی بھلائیkhayran
  9. وَكَفَىاور کافی ہےwakafā
  10. ٱللَّهُاللہl-lahu
  11. ٱلْمُؤْمِنِينَمومنوں کوl-mu'minīna
  12. ٱلْقِتَالَ ۚجنگ میںl-qitāla
  13. وَكَانَاور ہےwakāna
  14. ٱللَّهُاللہ تعالیٰl-lahu
  15. قَوِيًّاقوت والا ہےqawiyyan
  16. عَزِيزًۭازبردستʿazīzan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں