مواد پر جائیں
Quran Maqasid

قَذَفَ

قرآن میں قذف

معنی: ڈال دے اس کو

قذف قرآن کی 6 سورتوں کی 8 آیات میں 9 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
9
آیات
8
سورتیں
6
مادّہ
ق ذ ف

قَذَفَ

فعل · 9 بار

معنی: ڈال دے اس کو · دوسرے تراجم: تو پھینک دیا ہم نے ان کو, ہم پھیکنتے ہیں, اور ڈال دیا, ڈالتا ہے

قرآن میں صورتیں

  • وَقَذَفَ ×2
  • وَيَقْذِفُونَ ×2
  • ٱقْذِفِيهِ ×1
  • فَٱقْذِفِيهِ ×1
  • فَقَذَفْنَٰهَا ×1
  • نَقْذِفُ ×1
  • يَقْذِفُ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

القذف: الرمي البعيد، ولاعتبار البعد فيه قيل: منزل قذف وقذيف، وبلدة قذوف: بعيدة،

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿فاقذفيه في اليم﴾ [طه:39] أي ألقيه واطرحيه. والقذف: الرمي قوله تعالى: ﴿قل إن ربي يقذف بالحق﴾ [سبأ:48] قال ابن عرفة: أي يلقي بالحق في قلب من يشاء. وقوله: ﴿بل نقذف بالحق على الباطل﴾ [الأنبياء:18] أي نأتي به عليه فنغلبه به.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ق ذ ف پر مکمل اندراجات

قذف والی آیات

8 میں سے آیات 1–8

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (وہ یہ تھا) کہ اسے (یعنی موسیٰ کو) صندوق میں رکھو پھر اس (صندوق) کو دریا میں ڈال دو تو دریا اسے کنارے پر ڈال دے گا (اور) میرا اور اس کا دشمن اسے اٹھا لے گا۔ اور (موسیٰ) میں نے تم پر اپنی طرف سے محبت ڈال دی ہے (اس لئے کہ تم پر مہربانی کی جائے) اور اس لئے کہ تم میرے سامنے پرورش پاؤ

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:39
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ کہنے لگے کہ ہم نے اپنے اختیار سے تم سے وعدہ خلاف نہیں کیا۔ بلکہ ہم لوگوں کے زیوروں کا بوجھ اٹھائے ہوئے تھے۔ پھر ہم نے اس کو (آگ میں) ڈال دیا اور اسی طرح سامری نے ڈال دیا

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:87
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بلکہ ہم سچ کو جھوٹ پر کھینچ مارتے ہیں تو وہ اس کا سر توڑ دیتا ہے اور جھوٹ اسی وقت نابود ہوجاتا ہے۔ اور جو باتیں تم بناتے ہو ان سے تمہاری ہی خرابی ہے

    سورہ انبیاء، آیت 21:18
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اہل کتاب میں سے جنہوں نے اُن کی مدد کی تھی اُن کو اُن کے قلعوں سے اُتار دیا اور اُن کے دلوں میں دہشت ڈال دی۔ تو کتنوں کو تم قتل کر دیتے تھے اور کتنوں کو قید کرلیتے تھے

    سورہ احزاب، آیت 33:26
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہہ دو کہ میرا پروردگار اوپر سے حق اُتارتا ہے (اور وہ) غیب کی باتوں کا جاننے والا ہے

    سورہ سبا، آیت 34:48
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور پہلے تو اس سے انکار کرتے رہے اور بن دیکھے دور ہی سے (ظن کے) تیر چلاتے رہے

    سورہ سبا، آیت 34:53
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہ اوپر کی مجلس کی طرف کان نہ لگاسکیں اور ہر طرف سے (ان پر انگارے) پھینکے جاتے ہیں

    سورہ صافات، آیت 37:8
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہی تو ہے جس نے کفار اہل کتاب کو حشر اول کے وقت ان کے گھروں سے نکال دیا۔ تمہارے خیال میں بھی نہ تھا کہ وہ نکل جائیں گے اور وہ لوگ یہ سمجھے ہوئے تھے کہ ان کے قلعے ان کو خدا (کے عذاب) سے بچا لیں گے۔ مگر خدا نے ان کو وہاں سے آ لیا جہاں سے ان کو گمان بھی نہ تھا۔ اور ان کے دلوں میں دہشت ڈال دی کہ اپنے گھروں کو خود اپنے ہاتھوں اور مومنوں کے ہاتھوں سے اُجاڑنے لگے تو اے (بصیرت کی) آنکھیں رکھنے والو عبرت پکڑو

    سورہ حشر، آیت 59:2