مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ احزاب، آیت 29

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وان كنتن تردن الله ورسوله والدار الاخرة فان الله اعد للمحسنات منكن اجرا عظيما

اور اگر تم خدا اور اس کے پیغمبر اور عاقبت کے گھر (یعنی بہشت) کی طلبگار ہو تو تم میں جو نیکوکاری کرنے والی ہیں اُن کے لئے خدا نے اجر عظیم تیار کر رکھا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 73 میں سے آیت 29
  • پارہ 21
  • صفحہ 421

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

حضرت کی ازواج نے دیکھا کہ لوگ آسودہ ہو گئے چاہا کہ ہم بھی آسودہ ہوں۔ ان میں سے بعض نے آنحضرت ﷺ سے گفتگو کی کہ ہم کو مزید نفقہ اور سامان دیا جائے جس سے عیش و ترفہ کی زندگی بسر کر سکیں۔ حضرت کو یہ باتیں شاق گذریں۔ قسم کھا لی کہ ایک مہینہ گھر نہ جائیں گے۔ مسجد کے قریب ایک بالاخانہ میں علیحدہ فروکش ہو گئے۔ صحابہ مضطرب تھے۔ ابوبکر و عمر اس فکر میں ہوئے کہ کسی طرح یہ گتھی سلجھ جائے۔ انہیں زیادہ فکر اپنی صاحبزادیوں (عائشہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِناور اگرwa-in
  2. كُنتُنَّہو تمkuntunna
  3. تُرِدْنَتم چاہتی ہوturid'na
  4. ٱللَّهَاللہ کوl-laha
  5. وَرَسُولَهُۥاور اس کے رسول کوwarasūlahu
  6. وَٱلدَّارَاور گھر کوwal-dāra
  7. ٱلْـَٔاخِرَةَآخرت کےl-ākhirata
  8. فَإِنَّتو بیشکfa-inna
  9. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  10. أَعَدَّاس نے تیار کیا ہےaʿadda
  11. لِلْمُحْسِنَـٰتِنیکو کار عورتوں کے لیےlil'muḥ'sināti
  12. مِنكُنَّتم میں سےminkunna
  13. أَجْرًااجرajran
  14. عَظِيمًۭابہت بڑاʿaẓīman

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں