مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ احزاب، آیت 30

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا نساء النبي من يات منكن بفاحشة مبينة يضاعف لها العذاب ضعفين وكان ذلك على الله يسيرا

اے پیغمبر کی بیویو تم میں سے جو کوئی صریح ناشائستہ (الفاظ کہہ کر رسول الله کو ایذا دینے کی) حرکت کرے گی۔ اس کو دونی سزا دی جائے گی۔ اور یہ (بات) خدا کو آسان ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 73 میں سے آیت 30
  • پارہ 21
  • صفحہ 421

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

بڑے کی غلطی بھی بڑی ہوتی ہے ۔ اگر بالفرض تم میں کسی سے کوئی بد اخلاقی کا کام ہو جائے تو جو سزا اوروں کو اس کام پر ملتی اس سے دگنی سزا ملے گی۔ اور اللہ پر یہ آسان ہے یعنی تمہاری وجاہت اور نسبت زوجیت سزا دینے سے اللہ کو روک نہیں سکتی۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰنِسَآءَاےعورتوyānisāa
  2. ٱلنَّبِىِّنبی کیl-nabiyi
  3. مَنجوman
  4. يَأْتِآئے گیyati
  5. مِنكُنَّتم میں سےminkunna
  6. بِفَـٰحِشَةٍۢبےحیائی کوbifāḥishatin
  7. مُّبَيِّنَةٍۢکھلیmubayyinatin
  8. يُضَـٰعَفْدوگنا کیا جائے گاyuḍāʿaf
  9. لَهَااس کے لیےlahā
  10. ٱلْعَذَابُعذابl-ʿadhābu
  11. ضِعْفَيْنِ ۚدوگناḍiʿ'fayni
  12. وَكَانَاور ہےwakāna
  13. ذَٰلِكَیہ باتdhālika
  14. عَلَىپرʿalā
  15. ٱللَّهِاللہl-lahi
  16. يَسِيرًۭابہت آسانyasīran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں