تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی جیسے اب تک معمول رہا ہے آئندہ بھی ہمیشہ ایک اللہ سے ڈرتے رہئے اور کافروں اور منافقوں کا کبھی کہا نہ مانیے۔ یہ سب مل کر خواہ کتنا ہی بڑا جتھا بنا لیں، سازشیں کر یں، جھوٹے مطالبات منوانا چاہیں، عیارانہ مشورے دیں، اپنی طرف جھکانا چاہیں۔ آپ اصلًا پروا نہ کیجئے اور خدا کے سوا کسی کا ڈر پاس نہ آنے دیجیے۔ اسی اکیلے پروردگار کی بات مانیے اسی کے آگے جھکیے خواہ ساری مخلوق اکٹھی ہو کر آ جائے۔ اس کے خلاف ہر گز کسی کی بات…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں