مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ احزاب، آیت 4

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ما جعل الله لرجل من قلبين في جوفه وما جعل ازواجكم اللائي تظاهرون منهن امهاتكم وما جعل ادعياءكم ابناءكم ذلكم قولكم بافواهكم والله يقول الحق وهو يهدي السبيل

خدا نے کسی آدمی کے پہلو میں دو دل نہیں بنائے۔ اور نہ تمہاری عورتوں کو جن کو تم ماں کہہ بیٹھتے ہو تمہاری ماں بنایا اور نہ تمہارے لے پالکوں کو تمہارے بیٹے بنایا۔ یہ سب تمہارے منہ کی باتیں ہیں۔ اور خدا تو سچی بات فرماتا ہے اور وہی سیدھا رستہ دکھاتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 73 میں سے آیت 4
  • پارہ 21
  • صفحہ 418

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جس طرح ایک آدمی کے سینہ میں دو دل نہیں۔ ایسے ہی ایک شخص کی حقیقۃً دو مائیں یا ایک بیٹے کے دو باپ نہیں ہوتے۔ جاہلیت کے زمانہ میں کوئی بیوی کو ماں کہہ دیتا تو ساری عمر کے لئے اس سے جدا ہو جاتی۔ گویا اس لفظ سے وہ حقیقی ماں بن گئ۔ اور کسی کو منہ بولا بیٹا بنا لیتا تو سچ مچ بیٹا سمجھا جاتا تھا اور سب احکام اس پر بیٹے کے جاری ہوتے تھے۔ قرآن کریم نے اس لفظی و مصنوعی تعلق کو حقیقی اور قدرتی تعلق سے جدا کرنے کے لئے ان…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. مَّانہیںmā
  2. جَعَلَبنائےjaʿala
  3. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  4. لِرَجُلٍۢکسی شخص کے لیےlirajulin
  5. مِّنمیں سےmin
  6. قَلْبَيْنِدو دلوںqalbayni
  7. فِىمیںfī
  8. جَوْفِهِۦ ۚاس کے پیٹjawfihi
  9. وَمَااور نہیںwamā
  10. جَعَلَاس نے بنائیںjaʿala
  11. أَزْوَٰجَكُمُتمہاری بیویاںazwājakumu
  12. ٱلَّـٰٓـِٔىوہ جوallāī
  13. تُظَـٰهِرُونَتم ظہار کرتے ہوtuẓāhirūna
  14. مِنْهُنَّان سےmin'hunna
  15. أُمَّهَـٰتِكُمْ ۚمائیں تمہاریummahātikum
  16. وَمَااور نہیںwamā
  17. جَعَلَبنایاjaʿala
  18. أَدْعِيَآءَكُمْتمہارے منہ بولے بیٹوں کوadʿiyāakum
  19. أَبْنَآءَكُمْ ۚبیٹے تمہارےabnāakum
  20. ذَٰلِكُمْیہdhālikum
  21. قَوْلُكُمبات ہے تمہاریqawlukum
  22. بِأَفْوَٰهِكُمْ ۖساتھ تمہارے مونہوں کےbi-afwāhikum
  23. وَٱللَّهُاور اللہ تعالیٰwal-lahu
  24. يَقُولُفرماتا ہےyaqūlu
  25. ٱلْحَقَّحق۔ کہتا ہے حقl-ḥaqa
  26. وَهُوَاور وہیwahuwa
  27. يَهْدِىرہنمائی کرتا ہےyahdī
  28. ٱلسَّبِيلَراستے کی۔ طریقے کی۔ (سیدھا)l-sabīla

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں