تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی حق تعالیٰ نے اتنا بڑا احسان فرمایا کہ ایسے عظیم الشان اور پیغمبروں کے سردار محمد رسول اللہ ﷺ کو تمہاری ہدایت کے لئے بھیجا۔ اس پر اس کا شکر ادا کرو۔ اور منعم حقیقی کو کبھی نہ بھولو، اٹھتے، بیٹھتے، چلتے پھرتے، رات، دن صبح، شام ہمہ اوقات اس کو یاد رکھو۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں