بُكْرَة
اسم · 7 بارمعنی: صبح
قرآن میں صورتیں
- بُكْرَةً ×7
بُكْرَة
معنی: صبح
بكرة قرآن کی 6 سورتوں کی 7 آیات میں 7 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: صبح
أصل الكلمة هي البكرة التي هي أول النهار، فاشتق من لفظه لفظ الفعل، فقيل: بكر فلان بكورا: إذا خرج بكرة، والبكور: المبالغ في البكرة، وبكر في حاجته وابتكر وباكر مباكرة.
قال تعالى: ﴿ولهم رزقهم فيها بكرة وعشيا﴾ [مريم: 62].
7 میں سے آیات 1–7
پھر وہ (عبادت کے) حجرے سے نکل کر اپنی قوم کے پاس آئے تو ان سے اشارے سے کہا کہ صبح وشام (خدا کو) یاد کرتے رہو
سورہ مریم، آیت 19:11وہ اس میں سلام کے سوا کوئی بیہودہ کلام نہ سنیں گے، اور ان کے لئے صبح وشام کا کھانا تیار ہوگا
سورہ مریم، آیت 19:62اور کہتے ہیں کہ یہ پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں جس کو اس نے لکھ رکھا ہے اور وہ صبح وشام اس کو پڑھ پڑھ کر سنائی جاتی ہیں
سورہ فرقان، آیت 25:5اور صبح اور شام اس کی پاکی بیان کرتے رہو
سورہ احزاب، آیت 33:42تاکہ (مسلمانو) تم لوگ خدا پر اور اس کے پیغمبر پر ایمان لاؤ اور اس کی مدد کرو اور اس کو بزرگ سمجھو۔ اور صبح وشام اس کی تسبیح کرتے رہو
سورہ فتح، آیت 48:9اور ان پر صبح سویرے ہی اٹل عذاب آ نازل ہوا
سورہ قمر، آیت 54:38اور صبح وشام اپنے پروردگار کا نام لیتے رہو
سورہ دہر، آیت 76:25