تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی ٹھیک انصاف کی بات یہ ہے کہ ہرشخص کی نسبت اس کے حقیقی باپ کی طرف کی جائے کسی نے "لے پالک" بنا لیا تو وہ واقعی باپ نہیں بن گیا۔ یوں شفقت و محبت سے کوئی کسی کو مجازًا بیٹا یا باپ کہہ کر پکار لے وہ دوسری بات ہے۔ غرض یہ ہے کہ نسبی تعلقات اور ان کے احکام میں اشتباہ و التباس واقع نہ ہونے پائے۔ ابتدائے اسلام میں نبی کریم ﷺ نے زید بن حارثہ کو آزاد کر کے متبنٰی کر لیا تھا۔ چنانچہ دستور کے موافق لوگ انہیں زید بن محمد (ﷺ)…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں