مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ احزاب، آیت 6

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

النبي اولى بالمؤمنين من انفسهم وازواجه امهاتهم واولو الارحام بعضهم اولى ببعض في كتاب الله من المؤمنين والمهاجرين الا ان تفعلوا الى اوليائكم معروفا كان ذلك في الكتاب مسطورا

پیغمبر مومنوں پر اُن کی جانوں سے بھی زیادہ حق رکھتے ہیں اور پیغمبر کی بیویاں اُن کی مائیں ہیں۔ اور رشتہ دار آپس میں کتاب الله کے رُو سے مسلمانوں اور مہاجروں سے ایک دوسرے (کے ترکے) کے زیادہ حقدار ہیں۔ مگر یہ کہ تم اپنے دوستوں سے احسان کرنا چاہو۔ (تو اور بات ہے) ۔ یہ حکم کتاب یعنی (قرآن) میں لکھ دیا گیا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 73 میں سے آیت 6
  • پارہ 21
  • صفحہ 418

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

مومن کا ایمان اگر غور سے دیکھا جائے تو ایک شعاع ہے اس نور اعظم کی جو آفتاب نبوت سے پھیلتا ہے۔ آفتاب نبوت پیغمبر علیہ الصلوٰۃ والسلام ہوئے۔ بناء بریں مومن (من حیث ہو مومن) اگر اپنی حقیقت سمجھنے کے لئے حرکت فکری شروع کرے تو اپنی ایمانی ہستی سے پیشتر اس کو پیغمبر علیہ السلام کی معرفت حاصل کرنی پڑے گی اس اعتبار سے کہہ سکتے ہیں کہ نبی کا وجود مسعود خود ہماری ہستی سے بھی زیادہ ہم سے نزدیک ہے اور اگر اس روحانی تعلق کی بناء…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلنَّبِىُّنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)al-nabiyu
  2. أَوْلَىٰقریب تر ہیںawlā
  3. بِٱلْمُؤْمِنِينَمومنوں کےbil-mu'minīna
  4. مِنْسے (بڑھ کر)min
  5. أَنفُسِهِمْ ۖان کے نفسوںanfusihim
  6. وَأَزْوَٰجُهُۥٓاور آپ کی بیویاںwa-azwājuhu
  7. أُمَّهَـٰتُهُمْ ۗان کی مائیں ہیںummahātuhum
  8. وَأُو۟لُوا۟اور(رشتہ دار)wa-ulū
  9. ٱلْأَرْحَامِرحم والےl-arḥāmi
  10. بَعْضُهُمْان میں سے بعضbaʿḍuhum
  11. أَوْلَىٰنزدیک تر ہیںawlā
  12. بِبَعْضٍۢبعض کےbibaʿḍin
  13. فِىمیںfī
  14. كِتَـٰبِکتابkitābi
  15. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  16. مِنَمیں سےmina
  17. ٱلْمُؤْمِنِينَمومنوںl-mu'minīna
  18. وَٱلْمُهَـٰجِرِينَاور مہاجرین میں سےwal-muhājirīna
  19. إِلَّآمگرillā
  20. أَنیہ کہan
  21. تَفْعَلُوٓا۟تم کروtafʿalū
  22. إِلَىٰٓطرفilā
  23. أَوْلِيَآئِكُماپنے دوستوں کےawliyāikum
  24. مَّعْرُوفًۭا ۚکوئی بھلائی ہےmaʿrūfan
  25. كَانَیہkāna
  26. ذَٰلِكَباتdhālika
  27. فِىمیںfī
  28. ٱلْكِتَـٰبِکتابl-kitābi
  29. مَسْطُورًۭالکھی ہوئیmasṭūran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں