مواد پر جائیں
Quran Maqasid

آیتِ حجاب

سورہ احزاب، آیت 53

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الذين امنوا لا تدخلوا بيوت النبي الا ان يؤذن لكم الى طعام غير ناظرين اناه ولكن اذا دعيتم فادخلوا فاذا طعمتم فانتشروا ولا مستانسين لحديث ان ذلكم كان يؤذي النبي فيستحيي منكم والله لا يستحيي من الحق واذا سالتموهن متاعا فاسالوهن من وراء حجاب ذلكم اطهر لقلوبكم وقلوبهن وما كان لكم ان تؤذوا رسول الله ولا ان تنكحوا ازواجه من بعده ابدا ان ذلكم كان عند الله عظيما

مومنو پیغمبر کے گھروں میں نہ جایا کرو مگر اس صورت میں کہ تم کو کھانے کے لئے اجازت دی جائے اور اس کے پکنے کا انتظار بھی نہ کرنا پڑے۔ لیکن جب تمہاری دعوت کی جائے تو جاؤ اور جب کھانا کھاچکو تو چل دو اور باتوں میں جی لگا کر نہ بیٹھ رہو۔ یہ بات پیغمبر کو ایذا دیتی ہے۔ اور وہ تم سے شرم کرتے ہیں (اور کہتے نہیں ہیں) لیکن خدا سچی بات کے کہنے سے شرم نہیں کرتا۔ اور جب پیغمبروں کی بیویوں سے کوئی سامان مانگو تو پردے کے باہر مانگو۔ یہ تمہارے اور ان کے دونوں کے دلوں کے لئے بہت پاکیزگی کی بات ہے۔ اور تم کو یہ شایاں نہیں کہ پیغمبر خدا کو تکلیف دو اور نہ یہ کہ ان کی بیویوں سے کبھی ان کے بعد نکاح کرو۔ بےشک یہ خدا کے نزدیک بڑا (گناہ کا کام) ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 73 میں سے آیت 53
  • پارہ 22
  • صفحہ 425

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی بدون حکم و اجازت کے دعوت میں مت جاؤ۔ اور جب تک بلائیں نہیں پہلے سے جا کر نہ بیٹھو کہ وہاں بیٹھ کر انتظار کرنا پڑے۔ اور گھر والوں کے کام کاج میں ہرج واقع ہو۔ یعنی کھانے سے فارغ ہو کر اپنے اپنے گھر کا رستہ لینا چاہئے۔ وہاں مجلس جمانے سے میزبان اور دوسرے مکان والوں کو تکلیف ہوتی ہے یہ باتیں گو نبی کے مکانوں کے متعلق فرمائی ہیں کیونکہ شان نزول کا تعلق ان ہی سے تھا۔ مگر مقصود ایک عام ادب سکھلانا ہے۔ بے دعوت کسی کے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  2. ٱلَّذِينَلوگوalladhīna
  3. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائے ہوāmanū
  4. لَانہlā
  5. تَدْخُلُوا۟تم داخل ہوtadkhulū
  6. بُيُوتَگھروں میںbuyūta
  7. ٱلنَّبِىِّنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)l-nabiyi
  8. إِلَّآمگرillā
  9. أَنیہ کہan
  10. يُؤْذَنَاجازت دی جائےyu'dhana
  11. لَكُمْتمہارے لیےlakum
  12. إِلَىٰطرفilā
  13. طَعَامٍکھانے کی (طرف)ṭaʿāmin
  14. غَيْرَنہghayra
  15. نَـٰظِرِينَانتظار کرنے والے ہو۔ نہ دیکھنے والے ہوnāẓirīna
  16. إِنَىٰهُاس کے پکنے کا۔ پکنا اس کاināhu
  17. وَلَـٰكِنْاور لیکنwalākin
  18. إِذَاجبidhā
  19. دُعِيتُمْبلائے جاؤ تمduʿītum
  20. فَٱدْخُلُوا۟تو داخل ہوجاؤfa-ud'khulū
  21. فَإِذَاپھر جبfa-idhā
  22. طَعِمْتُمْکھانا کھالوṭaʿim'tum
  23. فَٱنتَشِرُوا۟تو منتشر ہوجاؤfa-intashirū
  24. وَلَااور نہwalā
  25. مُسْتَـْٔنِسِينَآرام پائے۔ مشغول ہونے والےmus'tanisīna
  26. لِحَدِيثٍ ۚباتوں کے لیےliḥadīthin
  27. إِنَّبیشکinna
  28. ذَٰلِكُمْیہ باتdhālikum
  29. كَانَہےkāna
  30. يُؤْذِىایذا دیتی۔ تکلیف دیتیyu'dhī
  31. ٱلنَّبِىَّنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)l-nabiya
  32. فَيَسْتَحْىِۦتو وہ شرماتے جاتے ہیںfayastaḥyī
  33. مِنكُمْ ۖتم سےminkum
  34. وَٱللَّهُاور اللہ تعالیٰwal-lahu
  35. لَانہیںlā
  36. يَسْتَحْىِۦشرماتاyastaḥyī
  37. مِنَسےmina
  38. ٱلْحَقِّ ۚحق (سے)l-ḥaqi
  39. وَإِذَااور جبwa-idhā
  40. سَأَلْتُمُوهُنَّسوال کرو تم ان سےsa-altumūhunna
  41. مَتَـٰعًۭاکسی چیز کاmatāʿan
  42. فَسْـَٔلُوهُنَّتو سوال کرو ان سے۔ مانگو ان سےfasalūhunna
  43. مِنسےmin
  44. وَرَآءِپیچھے (سے)warāi
  45. حِجَابٍۢ ۚپردے کےḥijābin
  46. ذَٰلِكُمْیہ باتdhālikum
  47. أَطْهَرُزیادہ پاکیزہ ہےaṭharu
  48. لِقُلُوبِكُمْتمہارے دلوں کے لیےliqulūbikum
  49. وَقُلُوبِهِنَّ ۚاور ان کے دلوں کے لیےwaqulūbihinna
  50. وَمَااور نہیںwamā
  51. كَانَہےkāna
  52. لَكُمْ(مناسب) تمہارے لیےlakum
  53. أَنکہan
  54. تُؤْذُوا۟تم ایذا دوtu'dhū
  55. رَسُولَرسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کوrasūla
  56. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  57. وَلَآاور نہwalā
  58. أَنیہ کہan
  59. تَنكِحُوٓا۟تم نکاح کروtankiḥū
  60. أَزْوَٰجَهُۥآپ کی بیویوں سےazwājahu
  61. مِنۢکےmin
  62. بَعْدِهِۦٓاس کے بعدbaʿdihi
  63. أَبَدًا ۚکبھی بھیabadan
  64. إِنَّبیشکinna
  65. ذَٰلِكُمْیہ باتdhālikum
  66. كَانَہےkāna
  67. عِندَنزدیکʿinda
  68. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  69. عَظِيمًابہت بڑیʿaẓīman

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں