مواد پر جائیں
Quran Maqasid

حِجاب

قرآن میں حجاب

معنی: پردے کے

حجاب قرآن کی 7 سورتوں کی 7 آیات میں 7 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
7
آیات
7
سورتیں
7
مادّہ
ح ج ب

حِجاب

اسم · 7 بار

معنی: پردے کے · دوسرے تراجم: ایک آڑ ہوگی / ایک دیوار ہوگی, ایک پردہ, ایک اوٹ۔ پردہ, پردے میں

قرآن میں صورتیں

  • حِجَابٌ ×4
  • حِجَابًا ×2
  • بِٱلْحِجَابِ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الحجب والحجاب: المنع من الوصول، يقال: حجبه حجبا وحجابا، وحجاب الجوف:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الحجب: المنع. والحاجب: المانع. والحجاب: الشيء الذي يحجب به. قوله: ﴿وبينهما حجاب﴾ [الأعراف: 46] أي حاجز، وهو إشارة إلى الحجب المذكورة في قوله: ﴿فضرب بينهم بسور له باب باطنه﴾ [الحديد: 13] الآية. وليس يعني به ما يحجب البصر، وإنما يعني به ما يمنع من وصول لذة الجنة إلى أهل النار، وأذية أهل النار إلى أهل الجنة. وقوله: ﴿أو…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ح ج ب پر مکمل اندراجات

حجاب والی آیات

7 میں سے آیات 1–7

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ان دونوں (یعنی بہشت اور دوزخ) کے درمیان (اعراف نام) ایک دیوار ہو گی اور اعراف پر کچھ آدمی ہوں گے جو سب کو ان کی صورتوں سے پہچان لیں گے۔ تو وہ اہل بہشت کو پکار کر کہیں گے کہ تم پر سلامتی ہو۔ یہ لوگ بھی بہشت میں داخل تو نہیں ہوں گے مگر امید رکھتے ہوں گے

    سورہ اعراف، آیت 7:46
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب قرآن پڑھا کرتے ہو تو ہم تم میں اور ان لوگوں میں جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے حجاب پر حجاب کر دیتے ہیں

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:45
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو انہوں نے ان کی طرف سے پردہ کرلیا۔ (اس وقت) ہم نے ان کی طرف اپنا فرشتہ بھیجا۔ تو ان کے سامنے ٹھیک آدمی (کی شکل) بن گیا

    سورہ مریم، آیت 19:17
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مومنو پیغمبر کے گھروں میں نہ جایا کرو مگر اس صورت میں کہ تم کو کھانے کے لئے اجازت دی جائے اور اس کے پکنے کا انتظار بھی نہ کرنا پڑے۔ لیکن جب تمہاری دعوت کی جائے تو جاؤ اور جب کھانا کھاچکو تو چل دو اور باتوں میں جی لگا کر نہ بیٹھ رہو۔ یہ بات پیغمبر کو ایذا دیتی ہے۔ اور وہ تم سے شرم کرتے ہیں (اور کہتے نہیں ہیں) لیکن خدا سچی بات کے کہنے سے شرم نہیں کرتا۔ اور جب پیغمبروں کی بیویوں سے کوئی سامان مانگو تو پردے کے باہر مانگو۔ یہ تمہارے اور ان کے دونوں کے دلوں کے لئے بہت پاکیزگی کی بات ہے۔ اور تم کو یہ شایاں نہیں کہ پیغمبر خدا کو تکلیف دو اور نہ یہ کہ ان کی بیویوں سے کبھی ان کے بعد نکاح کرو۔ بےشک یہ خدا کے نزدیک بڑا (گناہ کا کام) ہے

    سورہ احزاب، آیت 33:53
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو کہنے لگے کہ میں نے اپنے پروردگار کی یاد سے (غافل ہو کر) مال کی محبت اختیار کی۔ یہاں تک کہ (آفتاب) پردے میں چھپ گیا

    سورہ ص، آیت 38:32
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کہتے ہیں کہ جس چیز کی طرف تم ہمیں بلاتے ہو اس سے ہمارے دل پردوں میں ہیں اور ہمارے کانوں میں بوجھ (یعنی بہراپن) ہے اور ہمارے اور تمہارے درمیان پردہ ہے تو تم (اپنا) کام کرو ہم (اپنا) کام کرتے ہیں

    سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:5
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کسی آدمی کے لئے ممکن نہیں کہ خدا اس سے بات کرے مگر الہام (کے ذریعے) سے یا پردے کے پیچھے سے یا کوئی فرشتہ بھیج دے تو وہ خدا کے حکم سے جو خدا چاہے القا کرے۔ بےشک وہ عالی رتبہ (اور) حکمت والا ہے

    سورہ شوریٰ، آیت 42:51