مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ احزاب، آیت 62

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

سنة الله في الذين خلوا من قبل ولن تجد لسنة الله تبديلا

جو لوگ پہلے گزر چکے ہیں ان کے بارے میں بھی خدا کی یہی عادت رہی ہے۔ اور تم خدا کی عادت میں تغیر وتبدل نہ پاؤ گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 73 میں سے آیت 62
  • پارہ 22
  • صفحہ 426

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی عادت اللہ یہ ہی ہے کہ پیغمبرں کےمقابلہ میں جنہوں نے شرارتیں کیں اور فتنے فساد پھیلائے اسی طرح ذلیل و خوار یا ہلاک کئے گئے۔ یا یہ مطلب ہے کہ پہلی کتابوں میں بھی یہ حکم ہوا ہے کہ مفسدوں کو اپنے درمیان سے نکال باہر کرو۔ جیسا کہ حضرت شاہ صاحبؒ "تورات" سے نقل فرماتے ہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. سُنَّةَطریقہ ہےsunnata
  2. ٱللَّهِاللہ کاl-lahi
  3. فِىمعاملے میںfī
  4. ٱلَّذِينَان لوگوں کےalladhīna
  5. خَلَوْا۟جو گزر چکےkhalaw
  6. مِنسےmin
  7. قَبْلُ ۖاس سے پہلےqablu
  8. وَلَناور ہرگز نہwalan
  9. تَجِدَتو پائے گاtajida
  10. لِسُنَّةِطریقے کوlisunnati
  11. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  12. تَبْدِيلًۭابدلنے والاtabdīlan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں