مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ سبا، آیت 10

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولقد اتينا داوود منا فضلا يا جبال اوبي معه والطير والنا له الحديد

اور ہم نے داؤد کو اپنی طرف سے برتری بخشی تھی۔ اے پہاڑو ان کے ساتھ تسبیح کرو اور پرندوں کو (ان کا مسخر کردیا) اور ان کے لئے ہم نے لوہے کو نرم کردیا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 54 میں سے آیت 10
  • پارہ 22
  • صفحہ 429

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی نبوت کے ساتھ غیر معمولی سلطنت عنایت فرمائی۔ حضرت داؤدؑ کبھی کبھی جنگل میں نکلتے، خدا کو یاد کرتے، خوف الہٰی سے روتے تسبیح و تہلیل میں مشغول رہتے اور اپنی ضرب المثل خوش آوازی سے زبور پڑھتے ، اس کی عجیب و غریب تاثیر سے پہاڑ بھی ان کے ساتھ تسبیح پڑھنے لگتے تھے اور پرندے ان کے گرد جمع ہو کر اسی طرح آواز کرتے حق تعالیٰ نے اپنے فضل سے ان کو یہ خاص بزرگی عطا فرمائی تھی۔ ورنہ پہاڑوں کی تسبیح سے مراد محض ان کی آواز…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqad
  2. ءَاتَيْنَادیا ہم نےātaynā
  3. دَاوُۥدَداؤد کوdāwūda
  4. مِنَّااپنی طرف سےminnā
  5. فَضْلًۭا ۖفضلfaḍlan
  6. يَـٰجِبَالُاے پہاڑوyājibālu
  7. أَوِّبِىرجوع کرو۔ لوٹوawwibī
  8. مَعَهُۥاس کے ساتھmaʿahu
  9. وَٱلطَّيْرَ ۖاور پرندوں کوwal-ṭayra
  10. وَأَلَنَّااور ہم نے نرم کیاwa-alannā
  11. لَهُاس کے لیےlahu
  12. ٱلْحَدِيدَلوہے کوl-ḥadīda

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں