مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فاطر، آیت 13

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يولج الليل في النهار ويولج النهار في الليل وسخر الشمس والقمر كل يجري لاجل مسمى ذلكم الله ربكم له الملك والذين تدعون من دونه ما يملكون من قطمير

وہی رات کو دن میں داخل کرتا اور (وہی) دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور اسی نے سورج اور چاند کو کام میں لگا دیا ہے۔ ہر ایک ایک وقت مقرر تک چل رہا ہے۔ یہی خدا تمہارا پروردگار ہے اسی کی بادشاہی ہے۔ اور جن لوگوں کو تم اس کے سوا پکارتے ہو وہ کھجور کی گٹھلی کے چھلکے کے برابر بھی تو (کسی چیز کے) مالک نہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 45 میں سے آیت 13
  • پارہ 22
  • صفحہ 436

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ مضمون پہلے کئ جگہ گذر چکا ہے۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "یعنی رات دن کی طرح کبھی کفر غالب ہے کبھی اسلام۔ اور سورج چاند کی طرح ہر چیز کی مدت بندھی ہے دیر سویر نہیں ہوتی"۔ حق کا نمایاں غلبہ اپنے وقت پر ہو گا۔ یعنی جس کی صفات و شئون اوپر بیان ہوئیں حقیت میں یہ ہے تمہارا سچا پروردگار اور کل زمین و آسمان کا بادشاہ۔ باقی جنہیں تم خدا قرار دیکر پکارتے ہو۔ وہ مسکین بادشاہ تو کیا ہوتے کھجور کی گٹھلی پر جو باریک جھلی سی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يُولِجُداخل کرتا ہےyūliju
  2. ٱلَّيْلَرات کوal-layla
  3. فِىمیںfī
  4. ٱلنَّهَارِدن (میں)l-nahāri
  5. وَيُولِجُاور داخل کرتا ہےwayūliju
  6. ٱلنَّهَارَدن کوl-nahāra
  7. فِىمیںfī
  8. ٱلَّيْلِرات (میں)al-layli
  9. وَسَخَّرَاور اس نے مسخر کیا ہےwasakhara
  10. ٱلشَّمْسَسورج کوl-shamsa
  11. وَٱلْقَمَرَاور چاند کوwal-qamara
  12. كُلٌّۭسب کے سبkullun
  13. يَجْرِىچل رہے ہیںyajrī
  14. لِأَجَلٍۢایک وقت تک کے لیےli-ajalin
  15. مُّسَمًّۭى ۚمقررہmusamman
  16. ذَٰلِكُمُیہ ہےdhālikumu
  17. ٱللَّهُاللہl-lahu
  18. رَبُّكُمْرب تمہاراrabbukum
  19. لَهُاسی کے لیے ہےlahu
  20. ٱلْمُلْكُ ۚبادشاہتl-mul'ku
  21. وَٱلَّذِينَاور وہ ہستیاںwa-alladhīna
  22. تَدْعُونَتم پکارتے ہوtadʿūna
  23. مِنکےmin
  24. دُونِهِۦاس کے سواdūnihi
  25. مَانہیںmā
  26. يَمْلِكُونَمالک ہوسکتیںyamlikūna
  27. مِنکیmin
  28. قِطْمِيرٍکھجور کی گھٹلی کے دھاگے میں سے (کسی چیز کی)qiṭ'mīrin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں