مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فاطر، آیت 14

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان تدعوهم لا يسمعوا دعاءكم ولو سمعوا ما استجابوا لكم ويوم القيامة يكفرون بشرككم ولا ينبئك مثل خبير

اگر تم ان کو پکارو تو وہ تمہاری پکار نہ سنیں اور اگر سن بھی لیں تو تمہاری بات کو قبول نہ کرسکیں۔ اور قیامت کے دن تمہارے شرک سے انکار کردیں گے۔ اور (خدائے) باخبر کی طرح تم کو کوئی خبر نہیں دے گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 45 میں سے آیت 14
  • پارہ 22
  • صفحہ 436

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جن معبودوں کا سہارا ڈھونڈتے ہو وہ تمہاری پکار نہیں سنتے اور توجہ کرتے بھی تو کچھ کام نہ آ سکتے۔ بلکہ قیامت کے دن تمہاری مشرکانہ حرکات سے علانیہ بیزاری کا اظہار کریں گے۔ اور بجائے مددگار بننے کے دشمن ثابت ہوں گے۔ یعنی اللہ سے زیادہ احوال کون جانے وہ ہی فرماتا ہے کہ یہ شریک غلط ہیں جو کچھ کام نہیں آ سکتے ایسی ٹھیک اور پکی باتیں اور کون بتلائے گا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِناگرin
  2. تَدْعُوهُمْتم پکارتے ہو ان کوtadʿūhum
  3. لَانہیںlā
  4. يَسْمَعُوا۟وہ سنتےyasmaʿū
  5. دُعَآءَكُمْتمہاری پکار کوduʿāakum
  6. وَلَوْاور اگرwalaw
  7. سَمِعُوا۟وہ سن لیںsamiʿū
  8. مَانہیںmā
  9. ٱسْتَجَابُوا۟وہ جواب دے سکتےis'tajābū
  10. لَكُمْ ۖتم کوlakum
  11. وَيَوْمَاور دنwayawma
  12. ٱلْقِيَـٰمَةِقیامت کےl-qiyāmati
  13. يَكْفُرُونَوہ انکار کردیں گےyakfurūna
  14. بِشِرْكِكُمْ ۚتمہارے شرک کاbishir'kikum
  15. وَلَااور نہیںwalā
  16. يُنَبِّئُكَکوئی خبر دے سکتا تجھ کوyunabbi-uka
  17. مِثْلُمانندmith'lu
  18. خَبِيرٍۢخبر رکھنے والے کےkhabīrin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں