مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فاطر، آیت 18

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولا تزر وازرة وزر اخرى وان تدع مثقلة الى حملها لا يحمل منه شيء ولو كان ذا قربى انما تنذر الذين يخشون ربهم بالغيب واقاموا الصلاة ومن تزكى فانما يتزكى لنفسه والى الله المصير

اور کوئی اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا۔ اور کوئی بوجھ میں دبا ہوا اپنا بوجھ بٹانے کو کسی کو بلائے تو کوئی اس میں سے کچھ نہ اٹھائے گا اگرچہ قرابت دار ہی ہو۔ (اے پیغمبر) تم انہی لوگوں کو نصیحت کرسکتے ہو جو بن دیکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے اور نماز بالالتزام پڑھتے ہیں۔ اور جو شخص پاک ہوتا ہے اپنے ہی لئے پاک ہوتا ہے۔ اور (سب کو) خدا ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 45 میں سے آیت 18
  • پارہ 22
  • صفحہ 436

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی نہ کوئی ازخود دوسرے کا بوجھ اپنے سر رکھے گا کہ اس کے گناہ اپنے اوپر لے لے اور نہ دوسرے کے پکارنے پر اس کا کچھ ہاتھ بٹا سکے گا خواہ قریبی رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو۔ سب کو نفسی نفسی پڑی ہو گی۔ محض اللہ تعالیٰ کے فضل و رحمت ہی سے بیڑا پار ہو گا۔ یعنی آپ کے ڈرانے سے وہ ہی اپنا رویہ درست کر کے نفع اٹھائے گا جو خدا سے بن دیکھے ڈرتا ہے اور ڈر کر اس کی بندگی میں لگا رہتا ہے جس کے دل میں خدا کا خوف ہی نہ ہو وہ ان دھمکیوں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَااور نہwalā
  2. تَزِرُبوجھ اٹھائے گاtaziru
  3. وَازِرَةٌۭبوجھ اٹھانے والاwāziratun
  4. وِزْرَکوئی بوجھwiz'ra
  5. أُخْرَىٰ ۚکسی دوسرے کاukh'rā
  6. وَإِناور اگرwa-in
  7. تَدْعُپکارے گاtadʿu
  8. مُثْقَلَةٌبوجھ سے لدا ہواmuth'qalatun
  9. إِلَىٰطرفilā
  10. حِمْلِهَااس کے اٹھانے کیḥim'lihā
  11. لَانہlā
  12. يُحْمَلْاٹھایاجائے گاyuḥ'mal
  13. مِنْهُاس سےmin'hu
  14. شَىْءٌۭکچھ بھیshayon
  15. وَلَوْاور اگرچہwalaw
  16. كَانَہوkāna
  17. ذَادارdhā
  18. قُرْبَىٰٓ ۗقرابت (دار)qur'bā
  19. إِنَّمَابیشکinnamā
  20. تُنذِرُتم خبردار کرسکتے ہوtundhiru
  21. ٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīna
  22. يَخْشَوْنَجو ڈرتے ہیںyakhshawna
  23. رَبَّهُماپنے رب سےrabbahum
  24. بِٱلْغَيْبِغائبانہ طور پرbil-ghaybi
  25. وَأَقَامُوا۟اور وہ قائم کرتے ہیںwa-aqāmū
  26. ٱلصَّلَوٰةَ ۚنمازl-ṣalata
  27. وَمَناور جس نےwaman
  28. تَزَكَّىٰپاکیزگی اختیار کیtazakkā
  29. فَإِنَّمَاتو بیشکfa-innamā
  30. يَتَزَكَّىٰوہ پاکیزگی اختیار کرتا ہےyatazakkā
  31. لِنَفْسِهِۦ ۚاپنی ذات کے لیےlinafsihi
  32. وَإِلَىاور طرفwa-ilā
  33. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  34. ٱلْمَصِيرُلوٹنا ہےl-maṣīru

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں