مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فاطر، آیت 39

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

هو الذي جعلكم خلائف في الارض فمن كفر فعليه كفره ولا يزيد الكافرين كفرهم عند ربهم الا مقتا ولا يزيد الكافرين كفرهم الا خسارا

وہی تو ہے جس نے تم کو زمین میں (پہلوں کا) جانشین بنایا۔ تو جس نے کفر کیا اس کے کفر کا ضرر اسی کو ہے۔ اور کافروں کے حق میں ان کے کفر سے پروردگار کے ہاں ناخوشی ہی بڑھتی ہے اور کافروں کو ان کا کفر نقصان ہی زیادہ کرتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 45 میں سے آیت 39
  • پارہ 22
  • صفحہ 439

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اگلی امتوں کی جگہ تم کو زمین پر آباد کیا اور ان کے بعد ریاست دی۔ چاہئے اب اس کا حق ادا کرو۔ یعنی کفر و ناشکری اور اللہ کی آیات کے انکار سے اس کا کچھ نقصان نہیں۔ وہ ہمارے حمد و شکر سے مستغنی ہے۔ البتہ ناشکری کرنے والے پر اس کے فعل کا وبال پڑتا ہے۔ کفر کا انجام بجز اس کے کچھ نہیں کہ اللہ کی طرف سے برابر ناراضی اور بیزاری بڑھتی جائے اور کافر کے نقصان و خسران میں روز بروز اضافہ ہوتا رہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. هُوَوہ اللہhuwa
  2. ٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhī
  3. جَعَلَكُمْاس نے بنایا تم کوjaʿalakum
  4. خَلَـٰٓئِفَجانشینkhalāifa
  5. فِىمیںfī
  6. ٱلْأَرْضِ ۚزمین (میں)l-arḍi
  7. فَمَنتو جو کوئیfaman
  8. كَفَرَکفر کرےkafara
  9. فَعَلَيْهِتو اسی پر ہی ہےfaʿalayhi
  10. كُفْرُهُۥ ۖاس کا کفرkuf'ruhu
  11. وَلَااور نہیںwalā
  12. يَزِيدُزیادہ کرے گاyazīdu
  13. ٱلْكَـٰفِرِينَکافروں کوl-kāfirīna
  14. كُفْرُهُمْان کا کفرkuf'ruhum
  15. عِندَنزدیکʿinda
  16. رَبِّهِمْان کے رب کےrabbihim
  17. إِلَّامگرillā
  18. مَقْتًۭا ۖغضب میں۔ شدید بغض میںmaqtan
  19. وَلَااور نہیںwalā
  20. يَزِيدُاضافہ کرے گاyazīdu
  21. ٱلْكَـٰفِرِينَکافروں کوl-kāfirīna
  22. كُفْرُهُمْان کا کفرkuf'ruhum
  23. إِلَّامگرillā
  24. خَسَارًۭاخسارے میںkhasāran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں