مواد پر جائیں
Quran Maqasid

مَقْت

قرآن میں مقت

معنی: اور دشمنی کا سبب

مقت قرآن کی 4 سورتوں کی 5 آیات میں 6 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
6
آیات
5
سورتیں
4
مادّہ
م ق ت

مَقْت

اسم · 6 بار

معنی: اور دشمنی کا سبب · دوسرے تراجم: غضب میں۔ شدید بغض میں, البتہ بیزاری۔ بغض, تمہارے غصے, ناراضگی میں

قرآن میں صورتیں

  • مَقْتًا ×3
  • وَمَقْتًا ×1
  • لَمَقْتُ ×1
  • مَّقْتِكُمْ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

المقت: البغض الشديد لمن تراه تعاطى القبيح. يقال: مقت مقاتة فهو مقيت، ومقته فهو مقيت وممقوت. قال تعالى: إنه كان فاحشة ومقتا وساء سبيلا [النساء/ 22] وكان يسمى تزوج الرجل امرأة أبيه نكاح المقت، وأما المقيت فمفعل من القوت، وقد تقدم .

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿لمقت الله أكبر من مقتكم أنفسكم﴾ [غافر: 10] المقت: أشد البغض، فهو أخص من البغض والمعنى إن مقت الله إياكم على كفركم أشد من بغضكم لأنفسكم حين يتبين لكم في الآخرة سوء عاقبتكم.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ م ق ت پر مکمل اندراجات

مقت والی آیات

5 میں سے آیات 1–5

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جن عورتوں سے تمہارے باپ نے نکاح کیا ہو ان نکاح مت کرنا (مگر جاہلیت میں) جو ہوچکا (سوہوچکا) یہ نہایت بےحیائی اور (خدا کی) ناخوشی کی بات تھی۔ اور بہت برا دستور تھا

    سورہ نساء، آیت 4:22
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہی تو ہے جس نے تم کو زمین میں (پہلوں کا) جانشین بنایا۔ تو جس نے کفر کیا اس کے کفر کا ضرر اسی کو ہے۔ اور کافروں کے حق میں ان کے کفر سے پروردگار کے ہاں ناخوشی ہی بڑھتی ہے اور کافروں کو ان کا کفر نقصان ہی زیادہ کرتا ہے

    سورہ فاطر، آیت 35:39
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جن لوگوں نے کفر کیا ان سے پکار کر کہہ دیا جائے گا کہ جب تم (دنیا میں) ایمان کی طرف بلائے جاتے تھے اور مانتے نہیں تھے تو خدا اس سے کہیں زیادہ بیزار ہوتا تھا جس قدر تم اپنے آپ سے بیزار ہو رہے ہو

    سورہ مومن، آیت 40:10
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو لوگ بغیر اس کے کہ ان کے پاس کوئی دلیل آئی ہو خدا کی آیتوں میں جھگڑتے ہیں۔ خدا کے نزدیک اور مومنوں کے نزدیک یہ جھگڑا سخت ناپسند ہے۔ اسی طرح خدا ہر متکبر سرکش کے دل پر مہر لگا دیتا ہے

    سورہ مومن، آیت 40:35
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا اس بات سے سخت بیزار ہے کہ ایسی بات کہو جو کرو نہیں

    سورہ صف، آیت 61:3