مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فاطر، آیت 6

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان الشيطان لكم عدو فاتخذوه عدوا انما يدعو حزبه ليكونوا من اصحاب السعير

شیطان تمہارا دشمن ہے تم بھی اسے دشمن ہی سمجھو۔ وہ اپنے (پیروؤں کے) گروہ کو بلاتا ہے تاکہ دوزخ والوں میں ہوں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 45 میں سے آیت 6
  • پارہ 22
  • صفحہ 435

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی قیامت آنی ہے اور یقینًا سب کو اللہ تعالیٰ کی بڑی عدالت میں حاضر ہونا ہے۔ اس دنیا کی ٹیپ ٹاپ اور فانی عیش و بہار پر نہ پھولو۔ اور اس مشہور دغاباز شیطان کے دھوکہ میں مت آؤ۔ وہ تمہارا ازلی دشمن ہے۔ کبھی اچھا مشورہ نہ دے گا۔ یہ ہی کوشش کرے گا کہ اپنے ساتھ تم کو بھی دوزخ میں پہنچا کر چھوڑے طرح طرح کی باتیں بنا کر خدا اور آخرت کی طرف سے غافل کرتا رہے گا۔ چاہئے کہ تم دشمن کو دشمن سمجھو اس کی بات نہ مانو۔ اس پرثابت کر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّکیونکہinna
  2. ٱلشَّيْطَـٰنَشیطانl-shayṭāna
  3. لَكُمْتمہارے لیےlakum
  4. عَدُوٌّۭدشمن ہےʿaduwwun
  5. فَٱتَّخِذُوهُتو بناؤ اس کوfa-ittakhidhūhu
  6. عَدُوًّا ۚدشمنʿaduwwan
  7. إِنَّمَابیشکinnamā
  8. يَدْعُوا۟وہ بلاتا ہے۔ بلا رہا ہےyadʿū
  9. حِزْبَهُۥاپنے جتھے کوḥiz'bahu
  10. لِيَكُونُوا۟تاکہ وہ ہوجائیںliyakūnū
  11. مِنْسےmin
  12. أَصْحَـٰبِساتھیوں میں سےaṣḥābi
  13. ٱلسَّعِيرِبھڑکتی ہوئی آگ کےl-saʿīri

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں