مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یٰسین، آیت 12

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

انا نحن نحيي الموتى ونكتب ما قدموا واثارهم وكل شيء احصيناه في امام مبين

بےشک ہم مردوں کو زندہ کریں گے اور جو کچھ وہ آگے بھیج چکے اور (جو) ان کے نشان پیچھے رہ گئے ہم ان کو قلمبند کرلیتے ہیں۔ اور ہر چیز کو ہم نے کتاب روشن (یعنی لوح محفوظ) میں لکھ رکھا ہے۔

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 83 میں سے آیت 12
  • پارہ 22
  • صفحہ 440

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی موت کے بعد دوسری زندگی یقینی ہے جہاں سب اپنے کئے کا بدلہ پائیں گے اور شاید ادھر بھی اشارہ ہو کہ یہ قوم (عرب) جس کی روحانی قوتیں بالکل مرد ہو چکی ہیں، حق تعالیٰ کو قدت ہے کہ پھر ان میں زندگی کی روح پھونک دے کہ وہ دنیا میں بڑے بڑے کارہائے نمایاں کرے اور آنے والی نسلوں کے لئے اپنے آثار عظیمہ چھوڑ جائے۔ یعنی نیک و بد اعمال جو آگے بھیج چکے اور بعض اعمال کے اچھے برے اثرات یا نشان جو پیچھے چھوڑے مثلاً کوئی کتاب تصنیف…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّابیشک ہمinnā
  2. نَحْنُہم ہیnaḥnu
  3. نُحْىِہم زندہ کریں گےnuḥ'yī
  4. ٱلْمَوْتَىٰمردوں کوl-mawtā
  5. وَنَكْتُبُاور ہم لکھ رہے ہیںwanaktubu
  6. مَاجوmā
  7. قَدَّمُوا۟انہوں نے آگے بھیجاqaddamū
  8. وَءَاثَـٰرَهُمْ ۚاور ان کے آثار کوwaāthārahum
  9. وَكُلَّاور ہرwakulla
  10. شَىْءٍچیز کوshayin
  11. أَحْصَيْنَـٰهُشمار کررکھا ہے ہم نے اس کوaḥṣaynāhu
  12. فِىٓمیںfī
  13. إِمَامٍۢایک کتاب میںimāmin
  14. مُّبِينٍۢواضحmubīnin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں