مواد پر جائیں
Quran Maqasid

أَحْصَى

قرآن میں أحصى

معنی: تم شمار کرسکتے ان کو

أحصى قرآن کی 10 سورتوں کی 11 آیات میں 11 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
11
آیات
11
سورتیں
10
مادّہ
ح ص ي

أَحْصَى

فعل · 10 بار

معنی: تم شمار کرسکتے ان کو · دوسرے تراجم: تم شمار کرسکتے ان کا, اس نے گھیر رکھا ہے اس کو/ شمار کر رکھا ہے اس کو, اس نے گھیر رکھا ہے ان کو, شمار کررکھا ہے ہم نے اس کو

قرآن میں صورتیں

  • تُحْصُوهَآ ×2
  • أَحْصَيْنَٰهُ ×2
  • أَحْصَىٰهَا ×1
  • أَحْصَىٰهُمْ ×1
  • أَحْصَىٰهُ ×1
  • وَأَحْصُوا۟ ×1
  • وَأَحْصَىٰ ×1
  • تُحْصُوهُ ×1

أَحْصَى

اسم · 1 بار

معنی: زیادہ گننے والا ہے

قرآن میں صورتیں

  • أَحْصَىٰ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الإحصاء: التحصيل بالعدد، يقال: قد أحصيت كذا، وذلك من لفظ الحصا، واستعمال ذلك فيه من حيث إنهم كانوا يعتمدونه بالعد كاعتمادنا فيه على الأصابع، قال الله تعالى:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الحصى: صغار الحجارة، الواحدة منه حصاة. ابن سيده: الحصاة من الحجارة معروفة، وجمعها حصيات وحصى وحصي وحصي؛ وقول أبي ذؤيب يصف طعنة:

لسان العرب — ابن منظور
مادّہ ح ص ي پر مکمل اندراجات

أحصى والی آیات

11 میں سے آیات 1–11

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو کچھ تم نے مانگا سب میں سے تم کو عنایت کیا۔ اور اگر خدا کے احسان گننے لگو تو شمار نہ کرسکو۔ (مگر لوگ نعمتوں کا شکر نہیں کرتے) کچھ شک نہیں کہ انسان بڑا بےانصاف اور ناشکرا ہے

    سورہ ابراہیم، آیت 14:34
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اگر تم خدا کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو گن نہ سکو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے

    سورہ نحل، آیت 16:18
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر ان کو جگا اُٹھایا تاکہ معلوم کریں کہ جتنی مدّت وہ (غار میں) رہے دونوں جماعتوں میں سے اس کی مقدار کس کو خوب یاد ہے

    سورہ کہف، آیت 18:12
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (عملوں کی) کتاب (کھول کر) رکھی جائے گی تو تم گنہگاروں کو دیکھو گے کہ جو کچھ اس میں (لکھا) ہوگا اس سے ڈر رہے ہوں گے اور کہیں گے ہائے شامت یہ کیسی کتاب ہے کہ نہ چھوٹی بات کو چھوڑتی ہے نہ بڑی کو۔ (کوئی بات بھی نہیں) مگر اسے لکھ رکھا ہے۔ اور جو عمل کئے ہوں گے سب کو حاضر پائیں گے۔ اور تمہارا پروردگار کسی پر ظلم نہیں کرے گا

    سورہ کہف، آیت 18:49
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اُس نے ان (سب) کو (اپنے علم سے) گھیر رکھا اور (ایک ایک کو) شمار کر رکھا ہے

    سورہ مریم، آیت 19:94
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بےشک ہم مردوں کو زندہ کریں گے اور جو کچھ وہ آگے بھیج چکے اور (جو) ان کے نشان پیچھے رہ گئے ہم ان کو قلمبند کرلیتے ہیں۔ اور ہر چیز کو ہم نے کتاب روشن (یعنی لوح محفوظ) میں لکھ رکھا ہے۔

    سورہ یٰسین، آیت 36:12
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جس دن خدا ان سب کو جلا اٹھائے گا تو جو کام وہ کرتے رہے ان کو جتائے گا۔ خدا کو وہ سب (کام) یاد ہیں اور یہ ان کو بھول گئے ہیں اور خدا ہر چیز سے واقف ہے

    سورہ مجادلہ، آیت 58:6
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے پیغمبر (مسلمانوں سے کہہ دو کہ) جب تم عورتوں کو طلاق دینے لگو تو عدت کے شروع میں طلاق دو اور عدت کا شمار رکھو۔ اور خدا سے جو تمہارا پروردگار ہے ڈرو۔ (نہ تو تم ہی) ان کو (ایام عدت میں) ان کے گھروں سے نکالو اور نہ وہ (خود ہی) نکلیں۔ ہاں اگر وہ صریح بےحیائی کریں (تو نکال دینا چاہیئے) اور یہ خدا کی حدیں ہیں۔ جو خدا کی حدوں سے تجاوز کرے گا وہ اپنے آپ پر ظلم کرے گا۔ (اے طلاق دینے والے) تجھے کیا معلوم شاید خدا اس کے بعد کوئی (رجعت کی) سبیل پیدا کردے

    سورہ طلاق، آیت 65:1
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تاکہ معلوم فرمائے کہ انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغام پہنچا دیئے ہیں اور (یوں تو) اس نے ان کی سب چیزوں کو ہر طرف سے قابو کر رکھا ہے اور ایک ایک چیز گن رکھی ہے

    سورہ جن، آیت 72:28
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تمہارا پروردگار خوب جانتا ہے کہ تم اور تمہارے ساتھ کے لوگ (کبھی) دو تہائی رات کے قریب اور (کبھی) آدھی رات اور (کبھی) تہائی رات قیام کیا کرتے ہو۔ اور خدا تو رات اور دن کا اندازہ رکھتا ہے۔ اس نے معلوم کیا کہ تم اس کو نباہ نہ سکو گے تو اس نے تم پر مہربانی کی۔ پس جتنا آسانی سے ہوسکے (اتنا) قرآن پڑھ لیا کرو۔ اس نے جانا کہ تم میں بعض بیمار بھی ہوتے ہیں اور بعض خدا کے فضل (یعنی معاش) کی تلاش میں ملک میں سفر کرتے ہیں اور بعض خدا کی راہ میں لڑتے ہیں۔ تو جتنا آسانی سے ہوسکے اتنا پڑھ لیا کرو۔ اور نماز پڑھتے رہو اور زکوٰة ادا کرتے رہو اور خدا کو نیک (اور خلوص نیت سے) قرض دیتے رہو۔ اور جو عمل نیک تم اپنے لئے آگے بھیجو گے اس کو خدا کے ہاں بہتر اور صلے میں بزرگ تر پاؤ گے۔ اور خدا سے بخشش مانگتے رہو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے

    سورہ مزمل، آیت 73:20
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے ہر چیز کو لکھ کر ضبط کر رکھا ہے

    سورہ نبا، آیت 78:29