مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یٰسین، آیت 20

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وجاء من اقصى المدينة رجل يسعى قال يا قوم اتبعوا المرسلين

اور شہر کے پرلے کنارے سے ایک آدمی دوڑتا ہوا آیا کہنے لگا کہ اے میری قوم پیغمبروں کے پیچھے چلو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 83 میں سے آیت 20
  • پارہ 22
  • صفحہ 441

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

کہتے ہیں کہ اس مرد صالح کا نام حبیب تھا۔ شہر کے پرلے کنارے عبادت میں مشغول رہتا۔ اور کسب حلال سے کھاتا تھا۔ فطری صلاحیت نے چپ نہ بیٹھنے دیا۔ قصہ سنتے ہی مرسلین کی تائید و حمایت اور مکذبین کی نصیحت و فہمائش کے لئے دوڑتا ہوا آیا۔ مبادا اشقیاء اپنی دھمکیوں کو پورا کرنے لگیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مرسلین کی آواز کا اثر شہر کے دوردراز حصوں تک پہنچ گیا تھا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَجَآءَاور آیاwajāa
  2. مِنْسےmin
  3. أَقْصَادور دراز حصے سےaqṣā
  4. ٱلْمَدِينَةِشہر کےl-madīnati
  5. رَجُلٌۭایک شخصrajulun
  6. يَسْعَىٰدوڑتا ہواyasʿā
  7. قَالَبولاqāla
  8. يَـٰقَوْمِاے میری قومyāqawmi
  9. ٱتَّبِعُوا۟پیروی کروittabiʿū
  10. ٱلْمُرْسَلِينَرسولوں کیl-mur'salīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں