مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یٰسین، آیت 71

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اولم يروا انا خلقنا لهم مما عملت ايدينا انعاما فهم لها مالكون

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ جو چیزیں ہم نے اپنے ہاتھوں سے بنائیں ان میں سے ہم نے ان کے لئے چارپائے پیدا کر دیئے اور یہ ان کے مالک ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 83 میں سے آیت 71
  • پارہ 23
  • صفحہ 445

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

آیات تنزیلیہ کے بعد پھر آیات تکوینیہ کی طرف توجہ دلاتے ہیں۔ یعنی ایک طرف قرآن کی پندو نصیحت کو سنو اور دوسری طرف غور سے دیکھو کہ اللہ کے کیسے کیسے انعام و احسان تم پر ہوئے ہیں، اونٹ، گائے، بکری، گھوڑے، خچر وغیرہ جانوروں کو تم نے نہیں بنایا اللہ نے اپنے دست قدرت سے پیدا کیا ہے۔ پھر تم کو محض اپنے فضل سے ان کا مالک بنا دیا کہ جہاں چاہو بیچو اور جو چاہو کام لو۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَوَلَمْکیا بھلا نہیںawalam
  2. يَرَوْا۟انہوں نے دیکھاyaraw
  3. أَنَّابیشک ہم نےannā
  4. خَلَقْنَاپیدا کیا ہم نےkhalaqnā
  5. لَهُمان کے لئےlahum
  6. مِّمَّااس میں سےmimmā
  7. عَمِلَتْجو بنایاʿamilat
  8. أَيْدِينَآہمارے ہاتھوں نےaydīnā
  9. أَنْعَـٰمًۭامویشیوں کوanʿāman
  10. فَهُمْتو وہfahum
  11. لَهَااس کےlahā
  12. مَـٰلِكُونَمالک ہیںmālikūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں