مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ صافات، آیت 146

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وانبتنا عليه شجرة من يقطين

اور ان پر کدو کا درخت اُگایا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 182 میں سے آیت 146
  • پارہ 23
  • صفحہ 451

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

مچھلی کو حکم ہوا اس نے حضرت یونسؑ کو اپنے پیٹ سے نکال کر ایک کھلے میدان میں ڈال دیا غالبًا کافی غذا و ہواء وغیرہ نہ پہنچنے کی وجہ سے بیمار اور نحیف ہو گئے۔ کہتے ہیں دھوپ کی شعاع اور مکھی وغیرہ کا بدن پر بیٹھنا بھی ناگوار ہوتا تھا۔ اللہ کی قدرت سے وہاں کدو کی بیل اگ آئی اس کے پتوں نے ان کے جسم پر سایہ کر لیا اور اسی طرح قدرت خداوندی سے غذا وغیرہ کا سامان بھی ہو گیا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَأَنۢبَتْنَااور اگائی ہم نےwa-anbatnā
  2. عَلَيْهِاس پرʿalayhi
  3. شَجَرَةًۭایک بیل/ ایک درختshajaratan
  4. مِّنمیں سےmin
  5. يَقْطِينٍۢکدو کی/بیل دار/ بیلyaqṭīnin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں