تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی ایمان و یقین کی بدولت عذاب الہٰی سے بچ گئے اور اپنی عمر مقدر تک دنیا کا فائدہ اٹھاتے رہے۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "وہ ہی قوم جس سے بھاگے تھے ان پر ایمان لا رہی تھی۔ ڈھونڈتی تھی کہ یہ جا پہنچے۔ انکو بڑی خوشی ہوئی"۔ یہ قصہ پہلے گذر چکا ہے۔ سورہ یونس اور سورہ انبیاء میں دیکھ لیا جائے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں