مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ صافات آیت 148 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

فَـَٔامَنُوا۟ فَمَتَّعْنَـٰهُمْ إِلَىٰ حِينٍ ﴿١٤٨﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

قوم یونس علیہ السلام کا ایمان

یعنی ایمان و یقین کی بدولت عذاب الہٰی سے بچ گئے اور اپنی عمر مقدر تک دنیا کا فائدہ اٹھاتے رہے۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "وہ ہی قوم جس سے بھاگے تھے ان پر ایمان لا رہی تھی۔ ڈھونڈتی تھی کہ یہ جا پہنچے۔ انکو بڑی خوشی ہوئی"۔ یہ قصہ پہلے گذر چکا ہے۔ سورہ یونس اور سورہ انبیاء میں دیکھ لیا جائے۔