تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
حضرت داؤدؑ نے تین دن کی باری رکھی تھی۔ ایک دن دربار اور فصل خصومات کا، ایک دن اپنے اہل و عیال کے پاس رہنے کا، ایک دن خالص اللہ کی عبادت کا۔ اس دن خلوت میں رہتے تھے۔ دربان یا کسی کو آنے نہ دیتے ۔ ایک دن عبادت میں مشغول تھے کہ ناگاہ کئ شخص دیوار پھاند کر ان کے پاس آ کھڑے ہوئے داؤدؑ باوجود اپنی قوت و شوکت کے یہ ناگہانی ماجرا دیکھ کر گھبرا اٹھے کہ یہ آدمی ہیں یا کوئی اور مخلوق ہے۔ آدمی ہیں تو ناوقت آنے کی ہمت کیسے ہوئی؟…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں