مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ص، آیت 23

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان هذا اخي له تسع وتسعون نعجة ولي نعجة واحدة فقال اكفلنيها وعزني في الخطاب

(کیفیت یہ ہے کہ) یہ میرا بھائی ہے اس کے (ہاں) ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے (پاس) ایک دُنبی ہے۔ یہ کہتا ہے کہ یہ بھی میرے حوالے کردے اور گفتگو میں مجھ پر زبردستی کرتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 88 میں سے آیت 23
  • پارہ 23
  • صفحہ 454

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جھگڑا یہ ہے کہ میرے اس بھائی کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس صرف ایک دنبی ہے۔ یہ چاہتا ہے کہ وہ ایک بھی کسی طرح مجھ سے چھین کر اپنی سو پوری کر لے۔ اور مشکل یہ آن پڑی ہے کہ جیسے مال میں یہ مجھ سے زیادہ ہے بات کرنے میں بھی مجھ سے تیز ہے جب بولتا ہے تو مجھ کو دبا لیتا ہے اور لوگ بھی اسی کی ہاں میں ہاں ملا دیتے ہیں۔ غرض میرا حق چھیننے کے لئے زبردستی کی باتیں کرتا ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّبیشکinna
  2. هَـٰذَآیہhādhā
  3. أَخِىمیرا بھائی ہےakhī
  4. لَهُۥاس کی ہیںlahu
  5. تِسْعٌۭنوtis'ʿun
  6. وَتِسْعُونَاور نوےwatis'ʿūna
  7. نَعْجَةًۭدنبیاںnaʿjatan
  8. وَلِىَاور میرے لئےwaliya
  9. نَعْجَةٌۭدنبی ہےnaʿjatun
  10. وَٰحِدَةٌۭایک ہیwāḥidatun
  11. فَقَالَتو اس نے کہاfaqāla
  12. أَكْفِلْنِيهَامجھے سونپ دے اس کوakfil'nīhā
  13. وَعَزَّنِىاور اس نے غلبہ پالیا مجھ پرwaʿazzanī
  14. فِىمیںfī
  15. ٱلْخِطَابِکلام/ گفتگو میںl-khiṭābi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں