مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ص، آیت 27

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وما خلقنا السماء والارض وما بينهما باطلا ذلك ظن الذين كفروا فويل للذين كفروا من النار

اور ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو کائنات ان میں ہے اس کو خالی از مصلحت نہیں پیدا کیا۔ یہ ان کا گمان ہے جو کافر ہیں۔ سو کافروں کے لئے دوزخ کا عذاب ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 88 میں سے آیت 27
  • پارہ 23
  • صفحہ 455

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جس کا آگے کچھ نتیجہ نہ نکلے۔ بلکہ اس دنیا کا نتیجہ ہے آخرت، لہذا یہاں رہ کر وہاں کے لئے کچھ کام کرنا چاہئے اور کام یہ ہی ہے کہ انسان اپنی خواہشات کی پیروی چھوڑ کر حق و عدل کے اصول پر کاربند ہو۔ اور خالق و مخلوق دونوں سے اپنا معاملہ ٹھیک رکھے۔ یہ نہ سمجھے کہ بس دنیا کی زندگی ہے۔ کھا پی کر ختم کر دیں گے۔ آگے حساب کتاب کچھ نہیں۔ یہ خیالات تو ان کے ہیں جنہیں موت کے بعد دوسری زندگی سے انکار ہے۔ سو ایسے منکروں کے لئے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَااور نہیںwamā
  2. خَلَقْنَاپیدا کیا ہم نےkhalaqnā
  3. ٱلسَّمَآءَآسمان کوl-samāa
  4. وَٱلْأَرْضَاور زمین کوwal-arḍa
  5. وَمَااور جوwamā
  6. بَيْنَهُمَاان دونوں کے درمیان ہےbaynahumā
  7. بَـٰطِلًۭا ۚباطل/ بےکارbāṭilan
  8. ذَٰلِكَیہdhālika
  9. ظَنُّگمان ہےẓannu
  10. ٱلَّذِينَان لوگوں کاalladhīna
  11. كَفَرُوا۟ ۚجنہوں نے کفر کیاkafarū
  12. فَوَيْلٌۭپس ہلاکت ہےfawaylun
  13. لِّلَّذِينَان لوگوں کے لئےlilladhīna
  14. كَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  15. مِنَسےmina
  16. ٱلنَّارِآگl-nāri

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں