مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ص، آیت 26

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا داوود انا جعلناك خليفة في الارض فاحكم بين الناس بالحق ولا تتبع الهوى فيضلك عن سبيل الله ان الذين يضلون عن سبيل الله لهم عذاب شديد بما نسوا يوم الحساب

اے داؤد ہم نے تم کو زمین میں بادشاہ بنایا ہے تو لوگوں میں انصاف کے فیصلے کیا کرو اور خواہش کی پیروی نہ کرنا کہ وہ تمہیں خدا کے رستے سے بھٹکا دے گی۔ جو لوگ خدا کے رستے سے بھٹکتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب (تیار) ہے کہ انہوں نے حساب کے دن کو بھلا دیا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 88 میں سے آیت 26
  • پارہ 23
  • صفحہ 454

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی خدا نے تم کو زمین میں اپنا نائب بنایا لہذا اسی کے حکم پر چلو اور معاملات کے فیصلے عدل و انصاف کے ساتھ شریعت الہٰی کے موافق کرتے رہو۔ کبھی کسی معاملہ میں خواہش نفس کا ادنیٰ شائبہ بھی نہ آنے پائے۔ کیونکہ یہ چیز آدمی کو اللہ کی راہ سے بھٹکا دینے والی ہے۔ اور جب انسان اللہ کی راہ سے بہکا تو پھر ٹھکانہ کہاں۔ یعنی عمومًا خواہشات نفسانی کی پیروی اسی لئے ہوتی ہے کہ آدمی کو حساب کا دن یاد نہیں رہتا۔ اگر یہ بات مستحضر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰدَاوُۥدُاے داؤدyādāwūdu
  2. إِنَّابیشک ہم نےinnā
  3. جَعَلْنَـٰكَبنایا تجھ کوjaʿalnāka
  4. خَلِيفَةًۭایک خلیفہkhalīfatan
  5. فِىمیںfī
  6. ٱلْأَرْضِزمینl-arḍi
  7. فَٱحْكُمپس فیصلہ کروfa-uḥ'kum
  8. بَيْنَدرمیانbayna
  9. ٱلنَّاسِلوگوں کےl-nāsi
  10. بِٱلْحَقِّحق کے ساتھbil-ḥaqi
  11. وَلَااور نہwalā
  12. تَتَّبِعِتم پیروی کروtattabiʿi
  13. ٱلْهَوَىٰخواہش نفس کیl-hawā
  14. فَيُضِلَّكَتو وہ بھٹکادے گی تجھ کوfayuḍillaka
  15. عَنسےʿan
  16. سَبِيلِراستےsabīli
  17. ٱللَّهِ ۚاللہ کےl-lahi
  18. إِنَّبیشکinna
  19. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  20. يَضِلُّونَجو بھٹکتے ہیںyaḍillūna
  21. عَنسےʿan
  22. سَبِيلِراستےsabīli
  23. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  24. لَهُمْان کے لئےlahum
  25. عَذَابٌۭعذاب ہےʿadhābun
  26. شَدِيدٌۢشدیدshadīdun
  27. بِمَابوجہ اس کےbimā
  28. نَسُوا۟جو وہ بھول گئےnasū
  29. يَوْمَدن کوyawma
  30. ٱلْحِسَابِحساب کےl-ḥisābi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں