مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ص آیت 68 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

أَنتُمْ عَنْهُ مُعْرِضُونَ ﴿٦٨﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

کفار کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تنبیہ

یعنی قیامت اور اس کے احوال کوئی معمولی چیز نہیں۔ بڑی بھاری اور یقینی خبر ہے جو میں تم کو دے رہا ہوں۔ عَمَّ یَتَسَآءَلُوۡنَ۔ عَنِ النَّبَاِ الۡعَظِیۡمِ۔ الَّذِیۡ ہُمۡ فِیۡہِ مُخۡتَلِفُوۡنَ (نباء۔۱،۲،۳) مگر افسوس ہے تم اس کی طرف سے باکل بےفکر ہو۔ جو کچھ تمہاری خیرخواہی کو کہا جاتا ہے دھیان میں نہیں لاتے، بلکہ الٹا مذاق اڑاتے ہو کہ کب آئے گی۔ کیونکر آئے گی اور اتنی دیر کیوں ہو رہی ہے۔ اسے جلد کیوں نہیں بلا لیتے۔ وغیرہ ذٰلک۔