مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ زمر، آیت 15

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فاعبدوا ما شئتم من دونه قل ان الخاسرين الذين خسروا انفسهم واهليهم يوم القيامة الا ذلك هو الخسران المبين

تو تم اس کے سوا جس کی چاہو پرستش کرو۔ کہہ دو کہ نقصان اٹھانے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو نقصان میں ڈالا۔ دیکھو یہی صریح نقصان ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 15
  • پارہ 23
  • صفحہ 460

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی میں تو خدا کے حکم کے موافق نہایت اخلاص سے اسی اکیلے کی بندگی کرتا ہوں۔ تم کو اختیار ہے ۔ جس کی چاہو پوجا کرتے پھرو۔ ہاں اتنا سوچ لینا کہ انجام کیا ہوگا۔ آگے اسے کھولتے ہیں۔ یعنی مشرکین نہ اپنی جان کو عذاب الہٰی سے بچا سکے نہ اپنے گھر والوں کو سب کو جہنم کے شعلوں کی نذر کر دیا۔ اس سے زیادہ خسارہ کیا ہو گا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَٱعْبُدُوا۟پس تم عبادت کروfa-uʿ'budū
  2. مَااس کی جوmā
  3. شِئْتُمتم چاہتے ہوshi'tum
  4. مِّنسےmin
  5. دُونِهِۦ ۗاس کے سواdūnihi
  6. قُلْکہہ دیجئےqul
  7. إِنَّبیشکinna
  8. ٱلْخَـٰسِرِينَخسارا پانے والےl-khāsirīna
  9. ٱلَّذِينَوہ لوگ ہیںalladhīna
  10. خَسِرُوٓا۟جنہوں نے خسارے میں ڈالاkhasirū
  11. أَنفُسَهُمْاپنے نفسوں کوanfusahum
  12. وَأَهْلِيهِمْاور اپنے گھر والوں کوwa-ahlīhim
  13. يَوْمَدنyawma
  14. ٱلْقِيَـٰمَةِ ۗقیامت کےl-qiyāmati
  15. أَلَاخبردارalā
  16. ذَٰلِكَیہیdhālika
  17. هُوَوہhuwa
  18. ٱلْخُسْرَانُخسارا ہےl-khus'rānu
  19. ٱلْمُبِينُکھلم کھلاl-mubīnu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں