مواد پر جائیں
Quran Maqasid

خَسِرَ

قرآن میں خسر

معنی: جنہوں نے نقصان میں ڈالا

خسر قرآن کی 13 سورتوں کی 18 آیات میں 18 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
18
آیات
18
سورتیں
13
مادّہ
خ س ر

خَسِرَ

فعل · 16 بار

معنی: جنہوں نے نقصان میں ڈالا · دوسرے تراجم: نقصان اٹھایا, انہوں نے خسارے میں ڈالا, جنہوں نے خسارے میں ڈالا, اس نے نقصان اٹھایا

قرآن میں صورتیں

  • خَسِرُوٓا۟ ×8
  • خَسِرَ ×5
  • وَخَسِرَ ×2
  • يَخْسَرُ ×1

خُسْر

اسم · 2 بار

معنی: ناکامی · دوسرے تراجم: نقصان میں ہیں/ خسارے میں ہیں

قرآن میں صورتیں

  • خُسْرًا ×1
  • خُسْرٍ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الخسر والخسران: انتقاص رأس المال، وينسب ذلك إلى الإنسان، فيقال: خسر فلان، وإلى الفعل فيقال: خسرت تجارته، قال تعالى:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الخسر والخسران: نقص رأس المال، وغالب استعماله في المجازات والمعاملات والقيمات؛ قال تعالى: ﴿ولا تخسروا الميزان﴾ [الرحمن: 9] أي لا تنقصوه، وتحروا طريق العدل كقوله: ﴿ولا تبخسوا الناس أشياءهم﴾ [الأعراف: 85]. وقيل: هو إشارة إلى تعاطي ما لا يكون ميزانه به يوم القيامة خاسرا، فيكون ممن قيل فيهم: ﴿ومن خفت موازينه فأولئك الذين…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ خ س ر پر مکمل اندراجات

خسر والی آیات

18 میں سے آیات 1–18

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان کو گمراہ کرتا اور امیدیں دلاتا ہروں گا اور یہ سکھاتا رہوں گا کہ جانوروں کے کان چیرتے رہیں اور (یہ بھی) کہتا رہوں گا کہ وہ خدا کی بنائی ہوئی صورتوں کو بدلتے رہیں اور جس شخص نے خدا کو چھوڑ کر شیطان کو دوست بنایا اور وہ صریح نقصان میں پڑ گیا

    سورہ نساء، آیت 4:119
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (ان سے) پوچھو کہ آسمان اور زمین میں جو کچھ ہے کس کا ہے کہہ دو خدا کا اس نے اپنی ذات (پاک) پر رحمت کو لازم کر لیا ہے وہ تم سب کو قیامت کے دن جس میں کچھ بھی شک نہیں ضرور جمع کرے گا جن لوگوں نے اپنے تیئیں نقصان میں ڈال رکھا ہے وہ ایمان نہیں لاتے

    سورہ انعام، آیت 6:12
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ ان (ہمارے پیغمبرﷺ) کو اس طرح پہچانتے ہیں جس طرح اپنے بیٹوں کو پہچانا کرتے ہیں جنہوں نے اپنے تئیں نقصان میں ڈال رکھا ہے وہ ایمان نہیں لاتے

    سورہ انعام، آیت 6:20
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جن لوگوں نے خدا کے روبرو حاضر ہونے کو جھوٹ سمجھا وہ گھاٹے میں آگئے۔ یہاں تک کہ جب ان پر قیامت ناگہاں آموجود ہوگی تو بول اٹھیں گے کہ (ہائے) اس تقصیر پر افسوس ہے جو ہم نے قیامت کے بارے میں کی۔ اور وہ اپنے (اعمال کے) بوجھ اپنی پیٹھوں پر اٹھائے ہوئے ہوں گے۔ دیکھو جو بوجھ یہ اٹھا رہے ہیں بہت برا ہے

    سورہ انعام، آیت 6:31
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جن لوگوں نے اپنی اولاد کو بیوقوفی سے بے سمجھی سے قتل کیا اور خدا پر افترا کر کے اس کی عطا فرمائی کی ہوئی روزی کو حرام ٹہرایا وہ گھاٹے میں پڑ گئے وہ بےشبہ گمراہ ہیں اور ہدایت یافتہ نہیں ہیں

    سورہ انعام، آیت 6:140
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جن کے وزن ہلکے ہوں گے تو یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے تئیں خسارے میں ڈالا اس لیے کہ ہماری آیتوں کے بارے میں بےانصافی کرتے تھے

    سورہ اعراف، آیت 7:9
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا یہ لوگ اس کے وعدہٴ عذاب کے منتظر ہیں۔ جس دن وہ وعدہ آجائے گا تو جو لوگ اس کو پہلے سے بھولے ہوئے ہوں گے وہ بول اٹھیں گے کہ بےشک ہمارے پروردگار کے رسول حق لے کر آئے تھے۔ بھلا (آج) ہمارا کوئی سفارشی ہیں کہ ہماری سفارش کریں یا ہم (دنیا میں) پھر لوٹا دیئے جائیں کہ جو عمل (بد) ہم (پہلے) کرتے تھے (وہ نہ کریں بلکہ) ان کے سوا اور (نیک) عمل کریں۔ بےشک ان لوگوں نے اپنا نقصان کیا اور جو کچھ یہ افتراء کیا کرتے تھے ان سے سب جاتا رہا

    سورہ اعراف، آیت 7:53
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جس دن خدا ان کو جمع کرے گا (تو وہ دنیا کی نسبت ایسا خیال کریں گے کہ) گویا (وہاں) گھڑی بھر دن سے زیادہ رہے ہی نہیں تھے (اور) آپس میں ایک دوسرے کو شناخت بھی کریں گے۔ جن لوگوں نے خدا کے روبرو حاضر ہونے کو جھٹلایا وہ خسارے میں پڑ گئے اور راہ یاب نہ ہوئے

    سورہ یونس، آیت 10:45
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہی ہیں جنہوں نے اپنے تئیں خسارے میں ڈالا اور جو کچھ وہ افتراء کیا کرتے تھے ان سے جاتا رہا

    سورہ ہود، آیت 11:21
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور لوگوں میں بعض ایسا بھی ہے جو کنارے پر (کھڑا ہو کر) خدا کی عبادت کرتا ہے۔ اگر اس کو کوئی (دنیاوی) فائدہ پہنچے تو اس کے سبب مطمئن ہوجائے اور اگر کوئی آفت پڑے تو منہ کے بل لوٹ جائے (یعنی پھر کافر ہوجائے) اس نے دنیا میں بھی نقصان اٹھایا اور آخرت میں بھی۔ یہی تو نقصان صریح ہے

    سورہ حج، آیت 22:11
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جن کے بوجھ ہلکے ہوں گے وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے تئیں خسارے میں ڈالا، ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے

    سورہ مومنون، آیت 23:103
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو تم اس کے سوا جس کی چاہو پرستش کرو۔ کہہ دو کہ نقصان اٹھانے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو نقصان میں ڈالا۔ دیکھو یہی صریح نقصان ہے

    سورہ زمر، آیت 39:15
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے تم سے پہلے (بہت سے) پیغمبر بھیجے۔ ان میں کچھ تو ایسے ہیں جن کے حالات تم سے بیان کر دیئے ہیں اور کچھ ایسے ہیں جن کے حالات بیان نہیں کئے۔ اور کسی پیغمبر کا مقدور نہ تھا کہ خدا کے حکم کے سوا کوئی نشانی لائے۔ پھر جب خدا کا حکم آپہنچا تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کردیا گیا اور اہل باطل نقصان میں پڑ گئے

    سورہ مومن، آیت 40:78
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    لیکن جب وہ ہمارا عذاب دیکھ چکے (اس وقت) ان کے ایمان نے ان کو کچھ بھی فائدہ نہ دیا۔ (یہ) خدا کی عادت (ہے) جو اس کے بندوں (کے بارے) میں چلی آتی ہے۔ اور وہاں کافر گھاٹے میں پڑ گئے

    سورہ مومن، آیت 40:85
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تم ان کو دیکھو گے کہ دوزخ کے سامنے لائے جائیں گے ذلت سے عاجزی کرتے ہوئے چھپی (اور نیچی) نگاہ سے دیکھ رہے ہوں گے۔ اور مومن لوگ کہیں کے کہ خسارہ اٹھانے والے تو وہ ہیں جنہوں نے قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو خسارے میں ڈالا۔ دیکھو کہ بےانصاف لوگ ہمیشہ کے دکھ میں (پڑے) رہیں گے

    سورہ شوریٰ، آیت 42:45
  16. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہت خدا ہی کی ہے۔ اور جس روز قیامت برپا ہوگی اس روز اہل باطل خسارے میں پڑ جائیں گے

    سورہ جاثیہ، آیت 45:27
  17. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    سو انہوں نے اپنے کاموں کی سزا کا مزہ چکھ لیا اور ان کا انجام نقصان ہی تو تھا

    سورہ طلاق، آیت 65:9
  18. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہ انسان نقصان میں ہے

    سورہ عصر، آیت 103:2