مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ زمر، آیت 18

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الذين يستمعون القول فيتبعون احسنه اولئك الذين هداهم الله واولئك هم اولو الالباب

جو بات کو سنتے اور اچھی باتوں کی پیروی کرتے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کو خدا نے ہدایت دی اور یہی عقل والے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 18
  • پارہ 23
  • صفحہ 460

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی سب طرح کی باتیں سنتے ہیں۔ پھر ان میں جو بات اچھی ہو اس پر چلتے ہیں۔ یا یہ مطلب ہے کہ خدا کی بات سنتے ہیں اور اس میں جو ہدایات اعلیٰ سے اعلیٰ ہوں ان پر عمل کرتے ہیں۔ مثلًا ایک چیز رخصت و اباحت کی سنی، دوسری عزیمت کی، توعزیمت کی طرف جھپٹے ہیں۔ رخصتوں کا تتبع نہیں کرتے۔ یا یوں ترجمہ کرو کہ اللہ کا کلام سن کر اس کی بہترین باتوں کا اتباع کرتے ہیں۔ کیونکہ اس کی ساری باتیں بہتر ہی ہیں۔ کذا قال المفسرون۔ حضرت شاہ صاحبؒ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  2. يَسْتَمِعُونَجو سنتے ہیںyastamiʿūna
  3. ٱلْقَوْلَبات کوl-qawla
  4. فَيَتَّبِعُونَپھر پیروی کرتے ہیںfayattabiʿūna
  5. أَحْسَنَهُۥٓ ۚاس کے اچھے حصے کی/ اس کے بہترین حصے کیaḥsanahu
  6. أُو۟لَـٰٓئِكَیہیulāika
  7. ٱلَّذِينَوہ لوگ ہیںalladhīna
  8. هَدَىٰهُمُجو کو ہدایت دیhadāhumu
  9. ٱللَّهُ ۖاللہ نےl-lahu
  10. وَأُو۟لَـٰٓئِكَاور یہی لوگwa-ulāika
  11. هُمْوہ جوhum
  12. أُو۟لُوا۟والے ہیںulū
  13. ٱلْأَلْبَـٰبِعقلl-albābi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں