مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ زمر، آیت 19

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

افمن حق عليه كلمة العذاب افانت تنقذ من في النار

بھلا جس شخص پر عذاب کا حکم صادر ہوچکا۔ تو کیا تم (ایسے) دوزخی کو مخلصی دے سکو گے؟

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 19
  • پارہ 23
  • صفحہ 460

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جن پر ان کی ضد و عناد اور بد اعمالیوں کی بدولت عذاب کا حکم ثابت ہو چکا، کیا وہ کامیابی کا راستہ پا سکتے ہیں۔ بھلا ایسے بدبختوں کو جو شقاوت ازلی کے سبب آگ میں گر چکے ہوں، کون آدمی راہ پر لا سکتا ہے اور کون آگ سے نکال سکتا ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَفَمَنْکیا بھلا وہ جوafaman
  2. حَقَّثابت ہوگیا/ چسپاں ہوگیاḥaqqa
  3. عَلَيْهِاس پرʿalayhi
  4. كَلِمَةُفیصلہkalimatu
  5. ٱلْعَذَابِعذاب کاl-ʿadhābi
  6. أَفَأَنتَکیا بھلا توafa-anta
  7. تُنقِذُتو بچائے گاtunqidhu
  8. مَناسے جوman
  9. فِىمیں ہےfī
  10. ٱلنَّارِآگl-nāri

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں