تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی اللہ تعالیٰ متقین و محسنین کو ان کے بہتر کاموں کا بدلہ دے گا اور غلطی سے جو برا کام ہو گیا وہ معاف کرے گا (تنبیہ) شاید اَسۡوَاَ اور اَحۡسَنِ (صیغہ تفصیل) اس لئے اختیار فرمایا کہ بڑے درجہ والوں کی ادنیٰ بھلائی اوروں کی بھلائیوں سے اور ادنیٰ برائی اوروں کی برائیوں سے بھاری سمجھی جاتی ہے۔ واللہ اعلم۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں