مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ زمر، آیت 40

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

من ياتيه عذاب يخزيه ويحل عليه عذاب مقيم

کہ کس پر عذاب آتا ہے جو اسے رسوا کرے گا۔ اور کس پر ہمیشہ کا عذاب نازل ہوتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 40
  • پارہ 24
  • صفحہ 462

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی عنقریب پتہ لگ جائے گا کہ خدائے واحد کا بندہ غالب آتا ہے یا صدہا دروازوں کے بھکاری کامیاب ہوتے ہیں۔ واقعات جلد بتلا دیں گے کہ جو بندہ اللہ کی حمایت اور پناہ میں آیا اس کا مقابلہ کرنے والے آخرکار سب ذلیل و خوار ہوئے (تنبیہ) عَذَابٌ یُّخْزِیْہِ سے دنیا کا اور عَذَابٌ مُّقِیْمٌ سے آخرت کا عذاب مراد ہے واللہ اعلم۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. مَنکون ہےman
  2. يَأْتِيهِآتا ہے اس کے پاسyatīhi
  3. عَذَابٌۭایک عذابʿadhābun
  4. يُخْزِيهِجو رسوا کردے گا اس کوyukh'zīhi
  5. وَيَحِلُّاور اترتا ہےwayaḥillu
  6. عَلَيْهِاس پرʿalayhi
  7. عَذَابٌۭعذابʿadhābun
  8. مُّقِيمٌقائم رہنے والاmuqīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں