مواد پر جائیں
Quran Maqasid

أَخْزَيْ

قرآن میں أخزي

معنی: تو نے رسوا کیا اس کو

أخزي قرآن کی 9 سورتوں کی 12 آیات میں 12 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
12
آیات
12
سورتیں
9
مادّہ
خ ز ي

أَخْزَيْ

فعل · 12 بار

معنی: تو نے رسوا کیا اس کو · دوسرے تراجم: تو رسوا کر ہم کو, اور رسوا کرے گا ان کو, رسوا کردے گا اس کو, تم رسوا کرو مجھے

قرآن میں صورتیں

  • يُخْزِيهِ ×3
  • تُخْزُونِ ×2
  • أَخْزَيْتَهُۥ ×1
  • تُخْزِنَا ×1
  • وَيُخْزِهِمْ ×1
  • يُخْزِيهِمْ ×1
  • تُخْزِنِى ×1
  • وَلِيُخْزِىَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

خزي الرجل: لحقه انكسار، إما من نفسه، وإما من غيره. فالذي يلحقه من نفسه هو الحياء المفرط، ومصدره الخزاية ورجل خزيان، وامرأة خزيى وجمعه خزايا. وفي الحديث:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني
مادّہ خ ز ي پر مکمل اندراجات

أخزي والی آیات

12 میں سے آیات 1–12

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے پروردگار جس کو تو نے دوزخ میں ڈالا اسے رسوا کیا اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:192
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے پروردگار تو نے جن جن چیزوں کے ہم سے اپنے پیغمبروں کے ذریعے سے وعدے کیے ہیں وہ ہمیں عطا فرما اور قیامت کے دن ہمیں رسوا نہ کیجو کچھ شک نہیں کہ تو خلاف وعدہ نہیں کرتا

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:194
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ان سے (خوب) لڑو۔ خدا ان کو تمہارے ہاتھوں سے عذاب میں ڈالے گا اور رسوا کرے گا اور تم کو ان پر غلبہ دے گا اور مومن لوگوں کے سینوں کو شفا بخشے گا

    سورہ توبہ، آیت 9:14
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تم کو جلد معلوم ہوجائے گا کہ کس پر عذاب آتا ہے اور جو اسے رسوا کرے گا اور کس پر ہمیشہ کا عذاب نازل ہوتا ہے

    سورہ ہود، آیت 11:39
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور لوط کی قوم کے لوگ ان کے پاس بےتحاشا دوڑتے ہوئے آئے اور یہ لوگ پہلے ہی سے فعل شنیع کیا کرتے تھے۔ لوط نے کہا کہ اے قوم! یہ (جو) میری (قوم کی) لڑکیاں ہیں، یہ تمہارے لیے (جائز اور) پاک ہیں۔ تو خدا سے ڈرو اور میرے مہمانوں کے (بارے) میں میری آبرو نہ کھوؤ۔ کیا تم میں کوئی بھی شائستہ آدمی نہیں

    سورہ ہود، آیت 11:78
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور برادران ملت! تم اپنی جگہ کام کیے جاؤ میں (اپنی جگہ) کام کیے جاتا ہوں۔ تم کو عنقریب معلوم ہوجائے گا کہ رسوا کرنے والا عذاب کس پر آتا ہے اور جھوٹا کون ہے اور تم بھی انتظار کرو، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں

    سورہ ہود، آیت 11:93
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور خدا سے ڈرو۔ اور میری بےآبروئی نہ کیجو

    سورہ حجر، آیت 15:69
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر وہ ان کو قیامت کے دن بھی ذلیل کرے گا اور کہے گا کہ میرے وہ شریک کہاں ہیں جن کے بارے میں تم جھگڑا کرتے تھے۔ جن لوگوں کو علم دیا گیا تھا وہ کہیں گے کہ آج کافروں کی رسوائی اور برائی ہے

    سورہ نحل، آیت 16:27
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جس دن لوگ اٹھا کھڑے کئے جائیں گے مجھے رسوا نہ کیجیو

    سورہ شعراء، آیت 26:87
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہ کس پر عذاب آتا ہے جو اسے رسوا کرے گا۔ اور کس پر ہمیشہ کا عذاب نازل ہوتا ہے

    سورہ زمر، آیت 39:40
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (مومنو) کھجور کے جو درخت تم نے کاٹ ڈالے یا ان کو اپنی جڑوں پر کھڑا رہنے دیا سو خدا کے حکم سے تھا اور مقصود یہ تھا کہ وہ نافرمانوں کو رسوا کرے

    سورہ حشر، آیت 59:5
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مومنو! خدا کے آگے صاف دل سے توبہ کرو۔ امید ہے کہ وہ تمہارے گناہ تم سے دور کر دے گا اور تم کو باغہائے بہشت میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں داخل کرے گا۔ اس دن پیغمبر کو اور ان لوگوں کو جو ان کے ساتھ ایمان لائے ہیں رسوا نہیں کرے گا (بلکہ) ان کا نور ایمان ان کے آگے اور داہنی طرف (روشنی کرتا ہوا) چل رہا ہوگا۔ اور وہ خدا سے التجا کریں گے کہ اے پروردگار ہمارا نور ہمارے لئے پورا کر اور ہمیں معاف کرنا۔ بےشک خدا ہر چیز پر قادر ہے

    سورہ تحریم، آیت 66:8