مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ زمر، آیت 45

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذا ذكر الله وحده اشمازت قلوب الذين لا يؤمنون بالاخرة واذا ذكر الذين من دونه اذا هم يستبشرون

اور جب تنہا خدا کا ذکر کیا جاتا ہے تو جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل منقبض ہوجاتے ہیں۔ اور جب اس کے سوا اوروں کا ذکر کیا جاتا ہے تو خوش ہوجاتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 45
  • پارہ 24
  • صفحہ 463

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

مشرک کا خاصّہ ہے کہ گو بعض وقت زبان سے اللہ کی عظمت و محبت کا اعتراف کرتا ہے، لیکن اس کا دل اکیلے خدا کے ذکر اور حمدوثنا سے خوش نہیں ہوتا۔ ہاں دوسرے دیوتاؤں یا جھوٹے معبودوں کی تعریف کی جائے تو مارے خوشی کے اچھلنے لگتا ہے جس کے آثار اس کے چہرے پر نمایاں ہوتے ہیں۔ افسوس یہ ہی حال آج بہت سے نام نہاد مسلمانوں کا دیکھا جاتا ہے کہ خدائے واحد کی قدرت و عظمت اور اس کے علم کی لامحدود وسعت کا بیان ہو تو چہروں پر انقباض کے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذَااور جبwa-idhā
  2. ذُكِرَذکر کیا جاتا ہےdhukira
  3. ٱللَّهُاللہ کاl-lahu
  4. وَحْدَهُاکیلے اسی کاwaḥdahu
  5. ٱشْمَأَزَّتْنفرت کرتے ہیں۔ سکڑ جاتے ہیںish'ma-azzat
  6. قُلُوبُدلqulūbu
  7. ٱلَّذِينَان لوگوں کےalladhīna
  8. لَانہیںlā
  9. يُؤْمِنُونَجو ایمان لاتےyu'minūna
  10. بِٱلْـَٔاخِرَةِ ۖآخرت پرbil-ākhirati
  11. وَإِذَااور جبwa-idhā
  12. ذُكِرَذکر کیے جاتے ہیںdhukira
  13. ٱلَّذِينَوہ جوalladhīna
  14. مِنکےmin
  15. دُونِهِۦٓاس کے علاوہ ہیںdūnihi
  16. إِذَاتبidhā
  17. هُمْوہhum
  18. يَسْتَبْشِرُونَخوش ہوجاتے ہیںyastabshirūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں