مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ زمر، آیت 49

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فاذا مس الانسان ضر دعانا ثم اذا خولناه نعمة منا قال انما اوتيته على علم بل هي فتنة ولكن اكثرهم لا يعلمون

جب انسان کو تکلیف پہنچتی ہے تو ہمیں پکارنے لگتا ہے۔ پھر جب ہم اس کو اپنی طرف سے نعمت بخشتے ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو مجھے (میرے) علم (ودانش) کے سبب ملی ہے۔ (نہیں) بلکہ وہ آزمائش ہے مگر ان میں سے اکثر نہیں جانتے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 49
  • پارہ 24
  • صفحہ 464

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جس کے ذکر سے چڑتا تھا مصیبت کے وقت اسی کو پکارتا ہے اور جس کے ذکر سے خوش ہوتا تھا انہیں بھول جاتا ہے۔ یعنی قیاس یہ ہی چاہتا تھا کہ یہ نعمت مجھ کو ملے۔ کیونکہ مجھ میں اس کی لیاقت تھی اور اس کی کمائی کے ذرائع کا علم رکھتا تھا اور خدا کو میری استعداد و اہلیت معلوم تھی، پھر مجھے کیوں نہ ملتی۔ غرض اپنی لیاقت اور عقل پر نظر کی، اللہ کے فضل و قدرت پر خیال نہ کیا۔ یعنی ایسا نہیں بلکہ یہ نعمت خدا کی طرف سے ایک امتحان ہے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَإِذَاپھر جبfa-idhā
  2. مَسَّچھو جاتا ہےmassa
  3. ٱلْإِنسَـٰنَانسان کوl-insāna
  4. ضُرٌّۭکوئی نقصان۔ تکلیفḍurrun
  5. دَعَانَاوہ پکارتا ہے ہم کوdaʿānā
  6. ثُمَّپھرthumma
  7. إِذَاجبidhā
  8. خَوَّلْنَـٰهُہم عطا کرتے ہیں اس کوkhawwalnāhu
  9. نِعْمَةًۭکوئی نعمتniʿ'matan
  10. مِّنَّااپنی جانب سےminnā
  11. قَالَکہتا ہےqāla
  12. إِنَّمَآبیشکinnamā
  13. أُوتِيتُهُۥمیں دیا گیا ہوں اس کوūtītuhu
  14. عَلَىٰپرʿalā
  15. عِلْمٍۭ ۚعلم کی بنا (پر)ʿil'min
  16. بَلْبلکہbal
  17. هِىَوہhiya
  18. فِتْنَةٌۭفتنہ ہے۔ آزمائش ہےfit'natun
  19. وَلَـٰكِنَّلیکنwalākinna
  20. أَكْثَرَهُمْاکثر ان میں سےaktharahum
  21. لَانہیںlā
  22. يَعْلَمُونَعلم رکھتےyaʿlamūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں