مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ زمر، آیت 59

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

بلى قد جاءتك اياتي فكذبت بها واستكبرت وكنت من الكافرين

(خدا فرمائے گا) کیوں نہیں میری آیتیں تیرے پاس پہنچ گئی ہیں مگر تو نے ان کو جھٹلایا اور شیخی میں آگیا اور تو کافر بن گیا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 59
  • پارہ 24
  • صفحہ 465

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی غلط کہتا ہے۔ کیا اللہ نے راہ نہیں دکھلائی تھی اور اپنے پیغمبروں کو نشانات اور احکام دیکر نہیں بھیجا تھا مگر تو نے تو ان کی کوئی بات ہی نہیں سنی۔ جو کچھ کہا گیا غرور اور تکبر سے اسے جھٹلاتا رہا تیری شیخی قبول حق سے مانع رہی۔ اور بات یہ ہے کہ اللہ کو ازل سے معلوم تھا کہ تو اس کی آیات کا انکار کرے گا۔ اور تکبر و سرکشی سے پیش آئے گا، تیرے مزاج اور طبیعت کی افتاد ہی ایسی ہے۔ اگر ہزار مرتبہ دنیا کی طرف لوٹایا جائے تب…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. بَلَىٰہاں ہاں کیوں نہیںbalā
  2. قَدْتحقیقqad
  3. جَآءَتْكَآئیں تیرے پاسjāatka
  4. ءَايَـٰتِىمیری آیاتāyātī
  5. فَكَذَّبْتَتو تو نے جھٹلا دیاfakadhabta
  6. بِهَاان کوbihā
  7. وَٱسْتَكْبَرْتَاور تکبر کیا تم نےwa-is'takbarta
  8. وَكُنتَاور تھا توwakunta
  9. مِنَسےmina
  10. ٱلْكَـٰفِرِينَکافروں میں (سے)l-kāfirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں