مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ زمر، آیت 60

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ويوم القيامة ترى الذين كذبوا على الله وجوههم مسودة اليس في جهنم مثوى للمتكبرين

اور جن لوگوں نے خدا پر جھوٹ بولا تم قیامت کے دن دیکھو گے کہ ان کے منہ کالے ہو رہے ہوں گے۔ کیا غرور کرنے والوں کو ٹھکانا دوزخ میں نہیں ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 60
  • پارہ 24
  • صفحہ 465

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اللہ کی طرف سے جو سچی بات آئے اسکو جھٹلانا یہ ہی اللہ پر جھوٹ بولنا ہے۔ کیونکہ جھٹلانے والا دعویٰ کرتا ہے کہ اللہ نے فلاں بات نہیں کہی حالانکہ واقع میں کہی ہے اس جھوٹ کی سیاہی قیامت کے دن ان کے چہروں پر ظاہر ہو گی۔ پہلے فَکَذَّبۡتَ بِہَا وَ اسۡتَکۡبَرۡتَ میں دو صفتیں کافر کی بیان ہوئی تھیں۔ تکذیب جو مشتمل ہے کذب پر اور استکبار و غرور یہاں بتلا دیا کہ کذب و دروغ سے ان کے منہ کالے ہوں گے اور غرور و تکبر کا ٹھکانہ دوزخ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَيَوْمَاور دنwayawma
  2. ٱلْقِيَـٰمَةِقیامت کےl-qiyāmati
  3. تَرَىتم دیکھو گےtarā
  4. ٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīna
  5. كَذَبُوا۟جنہوں نے جھوٹ بولاkadhabū
  6. عَلَىپرʿalā
  7. ٱللَّهِاللہ (پر)l-lahi
  8. وُجُوهُهُمچہرے ان کےwujūhuhum
  9. مُّسْوَدَّةٌ ۚسیاہ ہوں گےmus'waddatun
  10. أَلَيْسَکیا نہیں ہےalaysa
  11. فِىمیںfī
  12. جَهَنَّمَجہنم (میں)jahannama
  13. مَثْوًۭىکوئی ٹھکانہmathwan
  14. لِّلْمُتَكَبِّرِينَتکبر کرنے والوں کے لیےlil'mutakabbirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں