مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 105

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

انا انزلنا اليك الكتاب بالحق لتحكم بين الناس بما اراك الله ولا تكن للخائنين خصيما

(اے پیغمبر) ہم نے تم پر سچی کتاب نازل کی ہے تاکہ خدا کی ہدایت کے مطابق لوگوں کے مقدمات میں فیصلہ کرو اور (دیکھو) دغابازوں کی حمایت میں کبھی بحث نہ کرنا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 105
  • پارہ 5
  • صفحہ 95

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

منافق اور ضعیف الاسلام لوگوں میں جب کوئی کسی گناہ اور خرابی کا مرتکب ہوتا تو سزا اور بدنامی سے بچنے کے لئے حیلہ گھڑتے اور آپ ﷺ کی خدمت میں ایسے انداز سے اس کا اظہار کرتے کہ آپ ﷺ ان کو بَری سمجھ جائیں بلکہ کسی بری الذمہ کے ذمہ تہمت لگا کر اس کے مجرم بنانے میں سعی کرتے اور رل مل کر باہم مشورہ کرتے چنانچہ ایک دفعہ یہ ہوا کہ ایک ایسے ہی مسلمان نے دوسرے مسلمان کے گھر میں نقب دیا ایک تھیلا آٹے کا اور اس کے ساتھ کچھ ہتھیار…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّآبیشک ہم نےinnā
  2. أَنزَلْنَآہم نے نازل کیanzalnā
  3. إِلَيْكَآپ کی طرفilayka
  4. ٱلْكِتَـٰبَکتابl-kitāba
  5. بِٱلْحَقِّساتھ حق کےbil-ḥaqi
  6. لِتَحْكُمَتاکہ تو فیصلہ کرےlitaḥkuma
  7. بَيْنَکے درمیانbayna
  8. ٱلنَّاسِلوگوںl-nāsi
  9. بِمَآساتھ اس کے جوbimā
  10. أَرَىٰكَدکھایا تجھ کوarāka
  11. ٱللَّهُ ۚاللہ نےl-lahu
  12. وَلَااور نہwalā
  13. تَكُنتم ہوناtakun
  14. لِّلْخَآئِنِينَخیانت کرنے والوں کے لیےlil'khāinīna
  15. خَصِيمًۭاجھگڑا کرنے والاkhaṣīman

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں