مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 11

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يوصيكم الله في اولادكم للذكر مثل حظ الانثيين فان كن نساء فوق اثنتين فلهن ثلثا ما ترك وان كانت واحدة فلها النصف ولابويه لكل واحد منهما السدس مما ترك ان كان له ولد فان لم يكن له ولد وورثه ابواه فلامه الثلث فان كان له اخوة فلامه السدس من بعد وصية يوصي بها او دين اباؤكم وابناؤكم لا تدرون ايهم اقرب لكم نفعا فريضة من الله ان الله كان عليما حكيما

خدا تمہاری اولاد کے بارے میں تم کو ارشاد فرماتا ہے کہ ایک لڑکے کا حصہ دو لڑکیوں کے حصے کے برابر ہے۔ اور اگر اولاد میت صرف لڑکیاں ہی ہوں (یعنی دو یا) دو سے زیادہ تو کل ترکے میں ان کادو تہائی۔ اور اگر صرف ایک لڑکی ہو تو اس کا حصہ نصف۔ اور میت کے ماں باپ کا یعنی دونوں میں سے ہر ایک کا ترکے میں چھٹا حصہ بشرطیکہ میت کے اولاد ہو۔ اور اگر اولاد نہ ہو اور صرف ماں باپ ہی اس کے وارث ہوں تو ایک تہائی ماں کا حصہ۔ اور اگر میت کے بھائی بھی ہوں تو ماں کا چھٹا حصہ۔ (اور یہ تقسیم ترکہ میت کی) وصیت (کی تعمیل) کے بعد جو اس نے کی ہو یا قرض کے (ادا ہونے کے بعد جو اس کے ذمے ہو عمل میں آئے گی) تم کو معلوم نہیں کہ تمہارے باپ دادؤں اور بیٹوں پوتوں میں سے فائدے کے لحاظ سے کون تم سے زیادہ قریب ہے، یہ حصے خدا کے مقرر کئے ہوئے ہیں اور خدا سب کچھ جاننے والا اور حکمت والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 11
  • پارہ 4
  • صفحہ 78

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اوپر اقارب میت کے وارث ہونے کا ذکر ہوا تھا اور ان کے حصوں کے تقرر اور تعین کی طرف اجمالی اشارہ فرما دیا تھا اب اقارب اور ان کے حصوں کی تفصیل بتلائی جاتی ہے اور اس سے پہلے سے یتیموں کے حق میں تشدد اور تاکیدات کا ذکر چلا آ رہا تھا جس سے یہ بات بھی معلوم ہو گئ کہ اقارب میت میں اگر کوئی یتیم ہو تو اس کا حصہ دینے میں بہت ہی احتیاط اور اہتمام کر نا چاہئے اہل عرب کی قدیم رسم کے موافق ان کو میراث سے محروم کر دینا سخت ظلم…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يُوصِيكُمُوصیت کرتا ہے تم کوyūṣīkumu
  2. ٱللَّهُاللہl-lahu
  3. فِىٓمیںfī
  4. أَوْلَـٰدِكُمْ ۖتمہاری اولاد کے بارے میںawlādikum
  5. لِلذَّكَرِلڑکوں کے لیےlildhakari
  6. مِثْلُمانندmith'lu
  7. حَظِّحصہḥaẓẓi
  8. ٱلْأُنثَيَيْنِ ۚدو لڑکیوں کےl-unthayayni
  9. فَإِنپھر اگرfa-in
  10. كُنَّہوں وہkunna
  11. نِسَآءًۭعورتیںnisāan
  12. فَوْقَاوپرfawqa
  13. ٱثْنَتَيْنِدو سے اوپرith'natayni
  14. فَلَهُنَّتو ان عورتوں کے لیے ہےfalahunna
  15. ثُلُثَادو تہائیthuluthā
  16. مَاجوmā
  17. تَرَكَ ۖاس نے چھوڑاtaraka
  18. وَإِناور اگرwa-in
  19. كَانَتْہوkānat
  20. وَٰحِدَةًۭایک لڑکیwāḥidatan
  21. فَلَهَاتو اس کے لیےfalahā
  22. ٱلنِّصْفُ ۚآدھا ہےl-niṣ'fu
  23. وَلِأَبَوَيْهِاور واسطے اس کے ماں باپ کےwali-abawayhi
  24. لِكُلِّہر کے لیےlikulli
  25. وَٰحِدٍۢایکwāḥidin
  26. مِّنْهُمَاان دونوں میں سےmin'humā
  27. ٱلسُّدُسُچھٹا حصہ ہےl-sudusu
  28. مِمَّااس میں سے جوmimmā
  29. تَرَكَاس نے چھوڑاtaraka
  30. إِناگرin
  31. كَانَہےkāna
  32. لَهُۥاس کے لیےlahu
  33. وَلَدٌۭ ۚاولاد۔ کوئی بچہwaladun
  34. فَإِنپھر اگرfa-in
  35. لَّمْنہیںlam
  36. يَكُنہوyakun
  37. لَّهُۥاس کے لیےlahu
  38. وَلَدٌۭاولاد۔ کوئی بچہwaladun
  39. وَوَرِثَهُۥٓاور وارث ہوئے اس کےwawarithahu
  40. أَبَوَاهُاس کے والدینabawāhu
  41. فَلِأُمِّهِتو اس کی ماں کے لیےfali-ummihi
  42. ٱلثُّلُثُ ۚتیسرا حصہ ہےl-thuluthu
  43. فَإِنپھر اگرfa-in
  44. كَانَہوںkāna
  45. لَهُۥٓاس کے (میت کے)lahu
  46. إِخْوَةٌۭبہن بھائیikh'watun
  47. فَلِأُمِّهِتو اس کی ماں کے لیےfali-ummihi
  48. ٱلسُّدُسُ ۚچھٹا حصہ ہےl-sudusu
  49. مِنۢکےmin
  50. بَعْدِبعدbaʿdi
  51. وَصِيَّةٍۢوصیت پوری کرنےwaṣiyyatin
  52. يُوصِىوصیت کر جائےyūṣī
  53. بِهَآاس کیbihā
  54. أَوْیاaw
  55. دَيْنٍ ۗقرض کی ادائیگی کے بعدdaynin
  56. ءَابَآؤُكُمْتمہارے آباؤاجدادābāukum
  57. وَأَبْنَآؤُكُمْاور تمہارے بیٹےwa-abnāukum
  58. لَانہیںlā
  59. تَدْرُونَتم جانتےtadrūna
  60. أَيُّهُمْان میں سے کونayyuhum
  61. أَقْرَبُزیادہ قریب ہےaqrabu
  62. لَكُمْتمہارے لیےlakum
  63. نَفْعًۭا ۚنفع کے لحاظ سےnafʿan
  64. فَرِيضَةًۭفریضہ ادا کرنا ہےfarīḍatan
  65. مِّنَسےmina
  66. ٱللَّهِ ۗاللہ کی طرفl-lahi
  67. إِنَّبیشکinna
  68. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  69. كَانَہےkāna
  70. عَلِيمًاعلم والاʿalīman
  71. حَكِيمًۭاحکمت والاḥakīman

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں