تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
آیات متعددہ سابقہ میں یتیموں کے مال کے متعلق مختلف طرح سے احتیاط کرنے کا حکم تھا اور ان کے مال میں خیانت کو بڑا گناہ بتایا گیا ہے اب اخیر میں مال یتیم میں خیانت کرنے پر وعید شدید بیان فرما کر اس حکم کو خوب موکد کر دیا کہ جو کوئی یتیم کا مال بلا استحقاق کھاتا ہے وہ اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ بھر رہا ہے یعنی اس کھانے کا انجام ہو گا ۔ اور جملہ اخیر میں اس کو ظاہر کر دیا گیا۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں